آئی جی خیبر پختونخوا اور ڈی جی ایف آئی اے کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
حکومت نے آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اختر حیات اور ڈی جی ایف آئی اے اسحاق جہانگیر کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی ذولفقار حمید کو نیا آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔
دونوں اعلیٰ افرسوں کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پاس ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، فیصل واوڈا
سینئر سیاستدان اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پاس ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں فیصل واوڈا اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے شرکت کی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے بعد پی ٹی آئی پاکستان کی کوششیں چل رہی ہیں۔
دوران گفتگو زرتاج گل نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروانےکےلیے حکومت کو خیبر پختونخوا کے عوام سے بات کرنا ہوگی۔