جوبائیڈن نے روسی صدر کو قتل کرنے کی کوشش کی، امریکی تجزیہ کار کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
امریکی سیاسی تجزیہ کار ٹکر کارلسن نے اپنے پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے پوٹن کو قتل کرنے کی جو کوشش کی وہ احمقانہ عمل تھا۔
تاہم ٹکر کارلسن نے اپنے اس دعوے کی حمایت میں کوئی شواہد نہیں دیے۔
یہ بھی پڑھیے:’ہم پوٹن کو مارنا چاہتے ہیں‘، یوکرائنی خفیہ ایجنسی کے نائب سربراہ کا انکشاف
انہوں نے الزام عائد کیا کہ بائیڈن انتظامیہ اس طرح کی افراتفری میں خود کو چھپانے کی کوشش کرتی ہے۔
ٹکر کارلسن نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 4 سالوں میں امریکا میں اصل صدر اینٹنی بلنکن تھے۔
روسی صدر کے ترجمان نے امریکی سیاسی مبصر کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے سربراہ کی حفاظت کے لیے روسی انٹیلجنس ایجنسیز ہر وقت مناسب اقدامات کررہی ہوتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
joe biden vladimir putin امریکا جوبائیڈن روس ولادیمیر پوٹن.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
بلوچستان سے کراچی کروڑوں مالیت کے موبائل فونز اور ڈیوائسز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسمگل شدہ 618 قیمتی موبائل فونز برآمد، گاڑی سے اسمگل شدہ نان پی ٹی اے آئی فونز کو چلانے والی 40 عدد ڈیوائسز بھی برآمد کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے بلوچستان سے کراچی کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور ڈیوائسز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق کراچی موچکو پولیس کی حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی کے دوران اسمگلنگ کے لئے تیار کی گئی ڈبل کیبن گاڑی پکڑلی۔ ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسمگل شدہ 618 قیمتی موبائل فونز برآمد، گاڑی سے اسمگل شدہ نان پی ٹی اے آئی فونز کو چلانے والی 40 عدد ڈیوائسز بھی برآمد کرلی۔ گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسمگل شدہ برآمد موبائلوں اور ڈیوائسز کی قیمت 50 ملین روپے سے زائد ہے، 2 ملزم گرفتار کرلئے ہیں۔