اکشے کمار کی نئی فلم "اسکائی فورس”، بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ریلیز ہوئی لیکن مشرقِ وسطیٰ کے کئی اہم ممالک، جیسے یو اے ای، سعودی عرب، قطر، عمان وغیرہ میں اس فلم پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

فلم پر پابندی کی باضابطہ وجہ معلوم نہیں ہو سکی، لیکن انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق، "اسکائی فورس” کی کہانی بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے واقعات پر مبنی ہے۔ 

ماضی میں ایسی کئی فلموں کو مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جو ممکنہ طور پر اس پابندی کی وجہ ہو سکتی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب مشرقِ وسطیٰ میں ایسی فلموں پر پابندی عائد کی گئی ہو۔

"فائٹر” (2024)، جو بھارتی اور پاکستانی افواج کے تنازع پر مبنی تھی، پر بھی پابندی لگائی گئی تھی۔
"آرٹیکل 370” (2024) کو بھی حساس سیاسی مواد کی وجہ سے خلیجی ممالک میں ریلیز کی اجازت نہیں ملی تھی۔
"ٹائیگر 3” (2023) کو کویت، عمان، اور قطر میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
وجے تھلاپتی کی فلم "بیسٹ” (2022) بھی قطر اور کویت میں بین ہوئی تھی۔

"اسکائی فورس” 1965 میں بھارتی ہوائی حملے کی کہانی پر مبنی ہے۔ فلم میں اکشے کمار، سارہ علی خان، نمرت کور، شرد کیلکر اور وییر پہاڑیہ نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ اسے مڈاک فلمز اور جیو اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے، اور ہدایتکار سندیپ کیولانی اور ابھیشیک انیل کپور ہیں۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل اسکائی فورس

پڑھیں:

چینی نئے سال کی آمد پر چینی صدر کے شمال مشرق کے دورے کے گہرے معنی

چینی نئے سال کی آمد پر چینی صدر کے شمال مشرق کے دورے کے گہرے معنی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز

ٰبیجنگ : ہر سال جشن بہار کے موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ لازماً ملک کے مختلف علاقوں میں جا کر نچلی سطح کے کارکنوں اور عوام سے ملاقات کرتے ہیں۔ چینی قمری کیلنڈر میں سانپ کے سال کے موقع پر شی جن پھنگ نے دیہی علاقوں، بازاروں اور کاروباری اداروں کا دورہ کرنے کے لیے شمال مشرقی چین کے صوبے لیاؤ ننگ کا سفر کیا۔

یہ ایک دل کو چھو لینے والا سفر تھا. شی جن پھنگ کی جانب سے مقامی لوگوں تک براہ راست گرم جوش اور مخلصانہ نیک تمنائیں پہنچائی گئی ہیں ۔ سنہ 2025 میں اپنے پہلے ملکی دورے کے دوران شی جن پھنگ نے نہ صرف لیاؤ ننگ کا جائزہ لیا بلکہ ملک بھر میں اہم کاموں کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ سنہ 2012 سے لے کر اب تک شی جن پھنگ 10 سے زائد مرتبہ شمال مشرقی چین کا دورہ کر چکے ہیں اور تین مرتبہ شمال مشرقی چین کی “دوبارہ ترقی” پر سمپوزیم منعقد کر چکے ہیں۔ویسے بھی لیاؤننگ کا دورہ ایک غیر معمولی وقت اور مقام کا پس منظر رکھتا ہے۔ 2025 چین کے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کا آخری سال ہے۔ ایک اہم صنعتی بنیاد کی حیثیت سے ،

لیاؤ ننگ صوبہ نئے دور میں شمال مشرقی چین کی جامع احیا کو فروغ دینے اور نئی کامیابیاں حاصل کرنے میں ایک اہم مشن رکھتا ہے۔ لیاؤ ننگ کے اس سفر کا پہلا اسٹاپ ہولوداو شہر تھا، جہاں شی جن پھنگ ژوجیاگو گاؤں گئے۔

گزشتہ سال اگست میں یہ علاقہ شدید سیلاب کی زد میں آیا تھا اور شی جن پھنگ نے سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے بارے میں جاننے اور متاثرہ لوگوں سے ملنے اور انہیں تسلی دینے کے لیے ایک خصوصی دورہ کیا تھا۔اس کے علاوہ شی جن پھنگ نے مقامی رہائشی کمیونٹیوں کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھرپور جشن بہار منانے کا مطلب ہے کہ نئے سال کا آغاز اچھا ہو گا ، ہر خاندان خوشی سے زندگی بسر کرےگا اور تمام لوگ خوشحال ہوں گے ،یہی خوشحالی کا منظر ہے۔ ہمیں ان خوبصورت مناظر کو زیادہ سے زیادہ خوبصورت بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • فیشن صرف لباس نہیں، طاقت کا ذریعہ ہے”
  • مشرق وسطی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی سجی کھبی
  • جشن بہار، “چینی سال” سے “گلوبل فیسٹیول” تک،سی ایم جی تبصرہ
  • چینی نئے سال کی آمد پر چینی صدر کے شمال مشرق کے دورے کے گہرے معنی
  • چین نے لائیو اسٹاک مصنوعات کی درآمدات پر پابندی لگادی
  • اسکائی فورس پابندی کا شکار؛ اکشے کمار کی فلم کو مشرقِ وسطیٰ میں بڑا جھٹکا
  • ‘اسکائی فورس‘ کی اسکریننگ میں شریک یہ خوبصورت لڑکی کون ہے؟
  • “چیمپئینز ٹرافی؛ بمراہ فٹ ہوگئے تو معجزہ ہوگا”
  • چین نے پاکستان سمیت دیگر ممالک سے گوشت کی درآمد روک دی