Islam Times:
2025-01-30@14:16:23 GMT

انروا غزہ میں اپنا کام جاری رکھے گی، اقوام متحدہ

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

انروا غزہ میں اپنا کام جاری رکھے گی، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ترجمان برائے سیکرٹری جنرل نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کو اقوام متحدہ کیجانب سے مشن سونپا گیا ہے جسے اسنے ہر صورت انجام دینا ہے! اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ترجمان برائے سیکرٹری جنرل اسٹیفن دوجارک نے غزہ کی پٹی میں امداد رسانی پر تاکید کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں اسٹیفن دوجارک نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے ریلیف اینڈ ورکس - انروا کی جانب سے غزہ کی پٹی میں کام جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے ترجمان برائے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یو این آر ڈبلیو اے اس وقت تک کام جاری رکھے گی کہ جب تک وہ اپنے مشن کو جاری رکھنے سے مکمل طور پر قاصر نہیں ہو جاتی!! عرب چینل الجزیرہ کے مطابق اسٹیفن دوجارک نے زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انروا کسی اتفاق کے نتیجے میں وجود میں نہیں آئی بلکہ اسے اقوام متحدہ کی جانب سے مشن سونپا گیا ہے کہ جسے اس نے ہر حال میں انجام دینا ہے!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کی

پڑھیں:

چین کی یو این آر ڈبلیو اے کے فرائض کی انجام دہی میں بین الاقوامی حمایت کی اپیل

چین کی یو این آر ڈبلیو اے کے فرائض کی انجام دہی میں بین الاقوامی حمایت کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متعلقہ امور پر ایک عوامی اجلاس منعقد کیا جب اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کو اسرائیل میں کام کرنے سے روکنے سے متعلق بل نافذ العمل ہونے والا تھا۔ چین اور دیگر کئی ممالک کے نمائندوں نے ایجنسی کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ ایجنسی پر اپنی پابندیوں اور حملوں کو بند کرے اور متعلقہ بلوں پر عمل درآمد بند کرے۔ بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایجنسی کے فرائض کی انجام دہی کی حمایت جاری رکھے اور ایجنسی کے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی مدد کرے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا،صدر زرداری
  • اسرائیل کا اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کو کام روکنے کا حکم، پاکستان کی مذمت
  • چین کی یو این آر ڈبلیو اے کے فرائض کی انجام دہی میں بین الاقوامی حمایت کی اپیل
  • پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا. صدر آصف زرداری
  • علی امین گنڈاپور سے اقوامِ متحدہ کے وفد کی ملاقات
  • سلامتی کونسل‘ پاکستان نے انروا کے خاتمے کے خطرات سے خبردار کردیا
  • سلامتی کونسل: پاکستان نے انروا کے خاتمے کے خطرات سے خبردار کر دیا
  • پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا: صدر آصف زرداری
  • اقوام متحدہ میں جشن بہار منانے کے حوالے سےتقریب کا انعقاد