چینی سالِ نو‘ صدر زرداری کا شی جن پنگ کو خط، پاک چین دوستی مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)صدر آصف علی زرداری نے چینی سالِ نو کی مناسبت سے چین کے صدر شی جن پنگ کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے پاک چین دوستی مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔آصف زرداری نے چینی سالِ نو / موسم بہار کے تہوار کے موقع پر صدر شی جن پنگ کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے خط میں پاکستان اور چین کے مابین ’’آہنی دوستی‘‘ مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے اور دوستی کے بندھن کو آگے بڑھانے کے لیے بیجنگ میں چینی صدر سے تبادلہ خیال کا منتظر ہوں۔ پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا، یہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سدابہار تزویراتی تعاون کی شراکت داری ہے۔(جاری ہے)
دونوں ممالک کی قیادت انتھک کوششوں نے بین الریاستی تعلقات کے اس منفرد اور مثالی بندھن کو پروان چڑھایا اور مضبوط کیا۔
آصف زرداری نے خط میں پاک چین تعلقات اور پاک چین اقتصادی راہداری کو آگے بڑھانے میں چینی صدر کی بصیرت انگیز قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین نے 2024 میں مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار اور مسلسل بڑھتی ہوئی دوستی کو سراہا۔صدر مملکت نے صدر شی جن پنگ کی صحت، چینی عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاک چین
پڑھیں:
صدرِ مملکت آصف زرداری کا سینیٹر پلوشہ خان کے والد کے انتقال پر اظہارِ افسوس
صدرِ مملکت آصف علی زرداری--- فائل فوٹوصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹر پلوشہ خان کے والد کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے علاقے شی زانگ میں زلزلے سے قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سینیٹر پلوشہ خان اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔
پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت، اراکینِ اسمبلی اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی سینیٹر پلوشہ خان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔