Jasarat News:
2025-04-19@03:26:34 GMT

ناکارہ سیوریج لائنوں کی وجہ سے بارش میں پریشانی ہوگی

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے کہ شہر کی سیوریج لائن ناکارہ ہو چکی ہے آنے والی برساتوں میں شہر کو اس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جب تک شہر کے برساتی نالے اور جوہڑ صاف نہیں کرائے جائیں گے تب تک سیوریج کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔یہ بات انہوں نے غریب آباد مظفرآباد کے علاقے میں دورہ کرتے ہو ئے کارکنا ن اور لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ چالیس سال پہلے جو گندے پانی کی نکاسی کے لیے جو سیوریج لائن ڈالی تھی اس کی معیاد ختم ہو چکی ہے اور جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا جس وقت یہ لائن ڈالی گئی تھی شہر کی آبادی تیس ہزار کے قریب تھی اور اب ایک لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے یہ لائن پانی کا دبائو برداشت نہیں کر پا رہی ہے۔ انہوں نے کہا جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے اس کا پانی شہر کی دکانوں اور گھروں کی بنیادوں کو خراب کر رہا ہے اور آنے والے موسم برسات میں اس کی وجہ سے ٹنڈوجام کے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا شہر میں جو گندے پانی کے جوہڑ اور نالے ہیں انہیں کافی عرصے سے صاف نہیں کرایا گیا ہے جس کی وجہ سے شہر میں پانی کھڑا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے میونسپل کارپورشن کے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ وہ ان جوہڑوں کو صاف کرائیں اور شہر میں نئی سیوریج لائن ڈال کر عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جنرل کونسلر عبدالحمیدشیخ اور جنرل کونسلر طاہر اسامہ بھی تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا سیوریج لائن کی وجہ سے

پڑھیں:

پنجاب میں نئے تعمیراتی پروجیکٹس بارش کا پانی ذخیرہ کرنے سے مشروط

پنجاب میں نئے تعمیراتی پروجیکٹس کو بارش کا پانی ذخیرہ کرنے سے مشروط کردیا گیا۔

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے حکمنامہ جاری کردیا جس کے مطابق پنجاب میں 23 پروجیکٹس شروع کرنے کے لئے ڈیزائن میں پانی ذخیرہ کرنے کا سسٹم لازمی قرار دے دیا گیا۔ پولٹری، فش فارمز، پیٹرولیم ریفانریز، ٹیکسٹائل انڈسٹری، گارمنٹس یونٹس میں بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کا سسٹم بنانا لازمی ہوگا

حکمنامے کے مطابق فوڈ انڈسٹری، فلور ملز، رائس ملز، گھی آئل ملز، پیٹرول پمپس اور سیمنٹ پلانٹس میں بھی بارش کے پانی کا سسٹم ہوگا جبکہ شوگر ملز، کیمیکل انڈسٹری، فارما انڈسٹری، پیپر ملزاور کھادوں کے یونٹس کو بھی بارش کا  پانی ذخیرہ کرنے کا سسٹم لگانا ہوگا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں پانی کےغیر ضروری استعمال کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا اعلان

ائیرپورٹس، ہاوسنگ سوسائیٹیز، کمرشل بلڈنگز، ہوٹلزاور میرج ہالز پربھی سسٹم لازمی قرار دیا گیا ہے۔  تمام تعلیمی اداروں، بسوں، ویگنوں کے اسٹینڈز پر بھی بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کا سسٹم لازمی ہوگا۔بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے سسٹم کی پلاننگ، ڈیزائننگ اور کام کرنے کو جانچا جائے گا۔ تعمیراتی کام کی منظوری بارش کے پانی ذخیرہ کرنے کے سسٹم سے مشروط ہوگی۔ بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کا سسٹم تعمیر کرنے کے فیصلے کا اطلاق فوری ہوگا۔   

متعلقہ مضامین

  • پنجاب سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی چوری نہیں کریگا: رانا ثنا
  • بارش کا پانی ذخیرہ کرنا لازمی قرار! نوٹیفکیشن بھی جاری
  • غیر ملکیوں کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی،طلال چوہدری
  • وی نیوز ڈیبیٹ: نہروں کے معاملے پر پنجاب اور سندھ کے وزرائے آبپاشی کے درمیان دلچسپ بحث
  • پنجاب میں نئے تعمیراتی منصوبے بارش کا پانی ذخیرہ کرنے سے مشروط
  • نئے تعمیراتی منصوبوں کے لیے بارش کا پانی ذخیرہ کرنا لازمی قرار
  • لاہور: نئی تعمیرات اور انڈسٹریز کیلئے بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کا سسٹم لازمی قرار
  • پنجاب میں نئے تعمیراتی پروجیکٹس بارش کا پانی ذخیرہ کرنے سے مشروط
  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برسانے والا سسٹم موجود ہے، بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، شدید ژالہ باری