سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج اور لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد انتقال کرگئے۔

اہل خانہ نے سپریم کورٹ کے سابق جج فقیر محمد کھوکھر کے انتقال تصدیق کردی، مرحوم کی نمازِ جنازہ آج مورخہ 29 جنوری بعداز نمازِ عصر ادا کی جائے گی۔ 

اہل خانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ ڈی ایچ اے فیز 8 (پارک ویو) لاہور میں ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیے:حکومت چاہتی تو لاپتا افراد کا مسئلہ حل ہو چکا ہوتا، سپریم کورٹ

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی حکومت نے جسٹس (ر) فقیرمحمد کھوکھر کو جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جگہ لاپتا افراد کمیشن کا سربراہ مقررکرنے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا، جسٹس (ر) جاوید اقبال کو 2011 میں لاپتا افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

22 جنوری کو لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا تھا کہ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ نیا کمیشن سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو مقرر کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے تقرر کے وقت جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لاپتا افراد کمیشن محمد کھوکھر

پڑھیں:

ججز سینارٹی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا کوئی وکیل نہ کرنے کا فیصلہ 

سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سینارٹی کیس کی سماعت ہوئی،  جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ سماعت کر رہا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تینوں ججوں کو نوٹس گیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کا وکیل کون ہے، اٹارنی جنرل  منصور عثمان اعوان  نے کہا کہ مجھے تینوں ججوں کی طرف سے پیغام ملا ہے۔

اٹارنی جنرل نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ جسٹس سرفراز ڈوگر ، جسٹس خادم سومرو اور جسٹس محمد آصف سپریم کورٹ میں کوئی وکیل نہیں کر رہے، تینوں ججوں نے کہا ہے آئینی بنچ جو بھی فیصلہ کرے گا انھیں قبول ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ججز سینارٹی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا کوئی وکیل نہ کرنے کا فیصلہ 
  • لاپتا 4افغان بھائی؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بازیابی کیلیے پولیس کو مزید دو ہفتوں کا وقت دیدیا
  • جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
  • سپریم کورٹ:آرمی ایکٹ میں بھی کچھ بنیادی حقوق دیے گئے ہیں، جسٹس محمد علی مظہر
  • سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
  • ججز کی نامزدگیوں کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
  • چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا
  • حافظ آباد میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 3 بچے انتقال کرگئے
  • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ بداوی 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • ججز تبادلہ، سنیارٹی کیس: سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے 3 ججز کو نوٹس جاری کردیے