وزیراعظم کی چین کے نئے سال پر چینی صدر اور عوام کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے نئے سال کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ، چینی عوام اور پاکستان میں موجود چینی دوستوں کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ چین کی ترقی ایک بڑی کامیابی ہے، جس سے ہمیں محنت اور لگن کی ترغیب ملتی ہے۔ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت اور دور اندیشی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین کی ترقی دنیا کے اہم ترین واقعات میں سے ایک ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔ ہمارے تعلقات اب قریبی شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں، اور یہ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی نیا سال خوشی، تبدیلی اور نئے آغاز کی علامت ہے۔ لوگ اس موقع پر اپنے خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ روایتی کھانے کھاتے ہیں، تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں اور آنے والے سال کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سانپ کا سال حکمت اور طاقت کی علامت ہے، جو مشکلات پر قابو پانے اور مل کر آگے بڑھنے کا درس دیتا ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی ہمیں عالمی امن، ترقی اور ہم آہنگی کے لیے مل کر کام کرنے کا حوصلہ دیتی ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ نیا سال دونوں ممالک کے لیے خوشیوں اور کامیابیوں کا پیغام لے کر آئے اور ہمارے عوام کے درمیان محبت اور دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چینی صدر شی جن پھنگ انسانیت کا گہرا احساس رکھنے والے رہنما ہیں،وزیراعظم ملائیشیا
چینی صدر شی جن پھنگ انسانیت کا گہرا احساس رکھنے والے رہنما ہیں،وزیراعظم ملائیشیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ نے وزیراعظم آفس میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کا خصوصی انٹرویو کیا۔انور ابراہیم نے انٹرویو کے دوران چین ملائیشیا تعلقات کی ترقی کی تعریف کی اور کہا کہ صدر شی جن پھنگ کا یہ دورہ چین ملائیشیا تعلقات کی ترقی میں ایک نئی بلندی کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے ثقافت اور تہذیب کے ویژن سے مکمل طور پر متفق ہیں۔ صدر شی جن پھنگ گہرے انسانی جذبات کے حامل رہنما ہیں۔ دنیا کو مشترکہ خوشحالی حاصل کرنے کے لئے تہذیبوں کے مابین باہمی سیکھنے اور اختلافات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔انور ابراہیم نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ اور ملائیشیا کے یونیورسل ٹیلی ویژن نیوز کے اشتراک سے منعقد ہونے والا “ایشیا پرسپیکٹیو” پروگرام چین اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے دور رس اہمیت کا حامل ہے۔