انروا غزہ میں باقی رہیگی اور مدد فراہم کرتی رہیگی، لازارینی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے ورکس اینڈ ریلیف (UNRWA) کے کمشنر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ اگر اس ایجنسی کو بند کر دیا جاتا ہے تو فلسطینی پناہ گزینوں کی نازک صورتحال جوں کی توں رہیگی! اسلام ٹائمز۔ مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے غزہ کی پٹی کو امداد جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں فلپ لازارینی کا کہنا تھا کہ یو این آر ڈبلیو اے پرعزم ہے، (غزہ میں) باقی رہے گی اور امداد فراہم کرتی رہے گی۔ کمشنر جنرل انروا نے کہا کہ اگر انروا کو ختم کر دیا جاتا ہے تو فلسطینی پناہ گزینوں کی موجودہ ابتر صورتحال جوں کی توں رہے گی۔ فلپ لازارینی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ میں امداد کی اس سطح پر پہنچ چکے ہیں کہ جو ہم نے گزشتہ 15 ماہ میں نہیں دیکھی تھی تاہم ایسے الزامات بھی سننے کو مل رہے ہیں کہ امداد میں تاخیر کی وجہ حماس ہے درحالیکہ یہ بات درست نہیں!
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلسطینی پناہ گزینوں
پڑھیں:
شاپنگ کرتی خاتون کی جیب میں رکھا موبائل پھٹ پڑا، آگ لگنے کی سی سی ٹی وی وائرل
برازیل(نیوز ڈیسک)برازیل میں خاتون کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹنے اور اس سے جھلسنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔رپورٹس کے مطابق برازیل کی سپرمارکیٹ میں شاپنگ کرتی خاتون کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا جس کے باعث خاتون کے کپڑوں نے آگ پکڑلی۔
سپرمارکیٹ میں لگے کیمروں نے واقعے کی ویڈیو فلمبند کرلی اور یہ سی سی ٹی وی دنیا بھر میں وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون شوہر کے ہمراہ شاپنگ کر رہی تھی کہ اچانک ان کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا اور کپڑوں کو آگ لگ گئی۔خاتون اور ان کے شوہر سمیت مارکیٹ میں موجود لوگوں نے آگ بجھائی۔ رپورٹس کے مطابق خاتون واقعے میں بری طرح جھلس گئیں اور ان کے ہاتھ، بازو اور کمر میں زخم آئے ہیں۔
اداکارہ جیکولین کو ویلنٹائن ڈے پر قیمتی جہاز کس نے تحفے میں دیا؟