صیہونی فوج نے جارحیت کی کوریج کرنے والی فلسطینی خاتون صحافی کو گولی مار دی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے طولکرم پر دھاوے کے دوران صحافیہ نغم الزائط کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں صیہونی فوج کی وحشیانہ جارحیت کے دوران حملے کی کوریج کرنے والی ایک فلسطینی صحافی کو گولی مار دی گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے طولکرم پر دھاوے کے دوران صحافیہ نغم الزائط کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ صحافی صہیب ابو دیاک نے بتایا کہ وہ اور نغم دیگر فلسطینی صحافی شہر میں الشاہد چوک میں تھے جب قابض فوج نے ان پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نغم کے دائیں بازو پر گولی لگی۔ اسے شہر میں ہلال احمر کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے صحافیوں کو کوریج سے روکنے کے لیے ان پر فائرنگ کی اور ان پر صوتی بموں کا استعمال کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ فوج نے
پڑھیں:
زہریلی شے کھلا کر قتل، قیمتی اشیا چرانے والی خاتون گرفتار
راولپنڈی میں زہریلی شے کھلا کر قتل کرنے اور اشیا چرانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زہریلی شے کھلا کر قتل کرنے اور قیمتی اشیاء چرانے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمہ کی شناخت شازیہ یونس عرف کوکو جان کے نام سے ہوئی۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمہ زہریلی اشیا کھلا کر لوٹنے کے مقدمات میں پشاور، راولپنڈی اور وزیرآباد میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزمہ نے اگست 2024 میں گوجر خان کے رہائشی ساجد کو زہریلی شے کھلا کر قتل کیا تھا۔ ملزمہ مقتول کی رقم اور قیمتی اشیا چوری کرکے فرار ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں: لاہور میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش خاتون گرفتار
گوجرخان پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوۓ ملزمہ کو گرفتار کیا۔