سوشل میڈیا سیسیشن چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ میزبان و ماڈل متھیرا ان کی منتیں کرتی رہیں کہ وہ ان کے شو میں شرکت کریں کیونکہ ان کا شو چل نہیں رہا تھا۔

چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ شو کے دوران متھیرا نے بہت اچھے اور دلچسپ مذاق کیے اور شو ختم ہونے کے بعد تصاویر بنانے کی غرض سے متھیرا میرے پاس آئیں تو انہوں نے میری کمر میں ہاتھ ڈالا جس پر میں نے ان سے کہا کہ تصویر سامنے سے لیتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: چاہت فتح علی خان اور متھیرا کی ویڈیوز وائرل، صارفین کی تنقید

چاہت فتح علی خان کے مطابق متھیرا نے ان سے کہا کہ گانا شوٹ کر کے دکھائیں جس پر انہوں نے اپنا گانا ’مجھے پیار دو‘ شوٹ کر کے دکھایا جس سے متھیرا خوب لطف اندوز ہوئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ متھیرا ان پر ہراسمنٹ کا الزام لگا رہی ہیں جو بہت بڑا الزام ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے وکیل سے رجوع کیا اور کہا کہ وہ متھیرا کو کورٹ لے کر جائیں گے۔

چاہت فتح علی خان نے مزید کہا کہ متھیرا کا کہنا ہے ’میری ٹیم شو میں میرے ساتھ گئی تھی لیکن یہ جھوٹ ہے۔ میں ہمیشہ اکیلا ہی شو پر جاتا ہوں اور جو ویڈیو بنائی گئی وہ متھیرا کے کیمرہ مین نے ہی بنائی تھی اور ان سے مجھے بھی مل گئی تھی۔ اس پر یہ کہنا کہ ویڈیو میں نے چوری چوری بنائی یہ جھوٹ ہے‘۔

واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں پاکستان کی نامور میزبان و ماڈل متھیرا کے پروگرام میں شرکت کی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو متھیرا کی جانب سے اس پر سخت ردعمل دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’بولڈ ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ گلے لگالیں‘، چاہت فتح علی کے ساتھ وائرل ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل

متھیرا کا کہنا تھا کہ اس انداز میں ویڈیو بنانا انتہائی بری حرکت تھی۔ اور یہ وائرل ویڈیو ان کے شو کے کیمروں سے نہیں بلکہ چاہت فتح علی خان کی جانب سے عجیب زاویے سے بنائی گئی تھی۔

ماڈل کے مطابق وہ اپنے سیٹ سے روانگی کے لیے تیار تھیں، ان کی گاڑی باہر کھڑی ہوئی تھی، اس دوران چاہت فتح علی خان نے ویڈیو بنائی جس کے فوراً  بعد وہ سیٹ سے چلی گئیں۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ وہ مہمانوں کو ہمیشہ عزت دیتی ہیں اور ان سے پیار سے اور اچھے انداز میں پیش آتی ہیں لیکن چاہت نے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ بولڈ ہونے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ کوئی بھی انہیں دیکھے اور گلے لگالے یا ان کی پشت پر ہاتھ رکھ دے۔

یہ بھی پڑھیں: نازیبا ویڈیوز کیسے لیک ہوئیں، متھیرا نے بتا دیا

اداکارہ نے کہا کہ لوگ شہرت کے لیےعجیب عجیب حرکتیں کرتے ہیں، انہیں بہت مایوسی ہوئی ہے۔ معلوم نہیں کہ چاہت فتح علی خان نے یہ حرکت کیوں کی ہے۔ متھیرا کے مطابق انہوں نے چاہت فتح علی خان سے بات بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ یہ وڈیو ہٹا دیں گے لیکن نہ تو ان کے پیج سے وڈیو ہٹائی گئی ہے اور نہ ہی معافی مانگی گئی ہے۔

متھیرا نے ناظرین سے کہا کہ اگر وہ انہیں کہیں دیکھیں تو نہ انہیں گلے لگائیں اور نہ ہاتھ ملانے کی کوشش کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چاہت فتح علی خان متھیرا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان متھیرا چاہت فتح علی خان نے کہنا تھا کہ متھیرا کا متھیرا نے انہوں نے کا کہنا کہا کہ

پڑھیں:

گہرے سمندر میں رہائش کا خواب حقیقت کے قریب، برطانوی سائنسدانوں نے بڑا منصوبہ تیار کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گہرے سمندر میں رہائش کا خواب جلد حقیقت بن جائے گا، برطانوی سائنسدانوں نے زیر آب رہائشی کالونی بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندر کی گہرائی میں رہنا ممکن ہوسکے گا، جس کے لیے برطانوی سائنسدانوں نے شاندار منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیر سمندر عمارتوں میں خوبصورت زینے، بڑی بڑی کھڑکیاں اور آرام دے بستر بھی ہوں گے، سمندر میں رہائش گاہ 2027 میں نصب کی جائے گی۔

برطانوی سائنسدانوں نے اس منصوبے کو Deep کا نام دیا ہے، جو سائسنس فکشن کو حقیقت میں بدل دے گا۔

منصوبے کی صدارت کرنے والے شان وولپرٹ نے کہا کہ ایک گروپ جو چاہتا ہے کہ لوگ سمندر کی کھوج کے بارے میں پرجوش ہوں بالکل اسی طرح جیسے SpaceX نے لوگوں میں دوبارہ خلا میں جانے کی دلچسپی بیدار کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سمندر کے خوبصورت نظاروں کو سب کے سامنے لائیں گے۔
مزیدپڑھیں:ایک رنگ جو ہمیں دکھتا تو ہے، لیکن حقیقت میں موجود نہیں

متعلقہ مضامین

  • اسد قیصر کی ضمانت کیخلاف دائر اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج، پنجاب پولیس کو مایوسی کیوں؟
  • چاہت فتح علی خان کی بولنگ اور بیٹنگ کی دلچسپ ویڈ یووائرل
  • سپریم کورٹ نے 9 مئی سے متعلق مقدمات کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی
  • سپریم کورٹ آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ججوں کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی
  • چاہت فتح علی خان کی بولنگ وائرل، جوانی یاد آگئی
  • سوشل میڈیا، گلوبل سیفٹی انڈیکس اور پاکستان کی حقیقت
  • ’شکر ہے کوئی تو چاہت فتح علی خان کے مقابلے پر اترا‘، راحت علی خان کے بیٹے کی پرفارمنس پر صارفین کی تنقید
  • حقیقت یہ ہے کہ ملک کے مسائل حل نہیں ہو رہے بلکہ بڑھ رہے ہیں؛ مسرت جمشید چیمہ
  • گہرے سمندر میں رہائش کا خواب حقیقت کے قریب، برطانوی سائنسدانوں نے بڑا منصوبہ تیار کرلیا
  • ایک رنگ جو ہمیں دکھتا تو ہے، لیکن حقیقت میں موجود نہیں