صوبائی وزیر راجہ ناصر علی خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب کسی جماعت کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ اپنی جماعت بنائیں گے، یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں علاقائی جماعت کی تشکیل کیلئے کوششیں شروع ہو گئیں، ممکنہ طور پر بننے والی علاقائی جماعت کو وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان لیڈ کرینگے۔ ان کے علاوہ صوبائی وزراء راجہ ناصر علی خان، حاجی عبد الحمید، شمس الحق لون، دلشاد بانو، راجہ اعظم خان، سید امجد زیدی بھی اس مجوزہ جماعت میں شامل ہوں گے۔ بلتستان کے سینیئر صحافی محمد اسحاق جلال کے مطابق جماعت کی تشکیل کیلئے وزیر اعلیٰ اور وزراء کے درمیان کئی نشستیں ہوئی ہیں اور تمام نے علاقائی جماعت کی تشکیل پر اتفاق کر لیا ہے اور اس بابت رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصہ کر لیا گیا ہے۔ علاقائی جماعت کی تشکیل کا مقصد علاقے کے آئینی، بنیادی اور سیاسی حقوق کے حصول کیلئے کوششیں تیز کرنا ہے۔ صوبائی وزیر راجہ ناصر علی خان نے علاقائی جماعت کی تشکیل کی کوششوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم کب تک وفاق کی طرف دیکھتے رہیں گے؟

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آج نہ سہی تو کل ہمیں علاقائی جماعت ضرور بنانا پڑے گی، اس کیلئے کل کی بجائے کوشش آج کیوں نہ کر لی جائے۔ جب تک ہماری اپنی جماعت نہیں ہوگی تب تک ہماری کوئی عزت نہیں ہو گی اور نہ ہی ہمارے حقوق کا تحفظ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم علاقائی جماعت نہیں بنائیں گے ہمارے دکھوں کا مداوا نہیں ہو گا۔ ہم نے ضرورت کے پیش نظر علاقائی جماعت کی تشکیل کیلئے باقاعدہ کوششیں شروع کر دی ہیں، مجوزہ جماعت میں وزیر اعلیٰ سمیت کئی وزراء شامل ہونگے، ہم علاقے کے حقوق کیلئے مشترکہ کوششیں کرینگے اور عوام کیلئے لڑیں گے۔ یہ ہمارا عہد ہے کہ انشاء اللہ ہم اپنی کوششوں میں کامیاب ہوں گے، مگر ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب کسی جماعت کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ اپنی جماعت بنائیں گے، یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علاقائی جماعت کی تشکیل کی جماعت کی تشکیل کیلئے کر لیا

پڑھیں:

ن لیگ کی پرویز خٹک کو پارٹی کا صوبائی صدر بنانے کی تردید

مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ارباب خضرحیات نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو پارٹی کا صوبائی صدر بنانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

اپنے وضاحتی بیان میں ارباب خضرحیات نے کہا کہ پرویز خٹک نہ تو مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے ہیں اور نہ ہی پارٹی کے رکن ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خٹک کی بطور مشیر داخلہ تقرری پارٹی کی مرکزی قیادت کا فیصلہ تھا جو مخصوص حالات کے تحت کیا گیا۔

ارباب خضرحیات نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا میں قیادت کا صرف ایک ہی مرکز ہے اور وہ امیر مقام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیر مقام کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں انتشار یا قیادت کی تبدیلی سے متعلق افواہیں گمراہ کن ہیں اور کارکنوں کو ایسی خبروں پر کان نہیں دھرنا چاہیے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • ن لیگ کی پرویز خٹک کو پارٹی کا صوبائی صدر بنانے کی تردید
  • گلگت بلتستان کے کسانوں کے لیے ’آئس اسٹوپاز‘ رحمت کیسے؟
  • ججز تقرری کیس، گلگت بلتستان حکومت نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی
  • سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پرحکم امتناع ختم کردیا
  • سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا
  • سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کر دیا
  • سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پر حکم امتناع ختم کر دیا
  • گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں سے متعلق بڑی پیشرفت
  • سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا
  • گلگت بلتستان ججز تعیناتی وفاق کو آرڈر پسند نہیں تو دوسرا بنا لے، کچھ تو کرے: جسٹس جمال