پاکستانی وفد 4 روزہ دورے پر یورپی یونین کی دعوت پر چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں ویانا پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
پاکستانی وفد 4 روزہ دورے پر یورپی یونین کی دعوت پر چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں ویانا پہنچ گیا yousaf raza gillani WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) پاکستانی وفد چار روزہ دورے پر یورپی یونین کی دعوت پر یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ پاکستان کی سربراہی میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے ایئرپورٹ پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریا مندوب پاکستانی سفیر محمد کامران اختر نے وفد کا استقبال کیا۔
پاکستانی وفد آسٹرین پارلیمنٹس سینیٹ میں اسٹرین سپیکرز اور سینیٹرز سے ملاقات کرے گا۔
پاکستانی وفد خصوصی طور پر ثقافت، سیاحت، اور اسٹریا اور پاکستان کے مابین مستقبل کے منصوبوں کو فروخت دینے اور مختلف امور پر بات کریگی۔
وفد میں سید نوید قمر چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو (ڈپٹی ہیڈ آف ڈیلی گیشن)، چاروں صوبائی اسمبلیوں کے صوبائی سپیکر ، قومی اسمبلی کے ممبران اور سینیٹ کے ممبران بھی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانی وفد
پڑھیں:
وزیراعظم سیکریٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز، چیئرمین سینیٹ آفس سمیت اربوں روپے کے بجلی بل نادہندگان میں شامل
وفاقی و صوبائی ادارے بجلی بلوں میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے 23 ارب روپے سے زائد کے نادہندہ نکلے، وزیراعظم سیکریٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز، چیئرمین سینیٹ آفس بجلی بل نادہندگان میں شامل ہیں۔
دستاویز کے مطابق وفاقی ادارے آئیسکو کے مجموعی طور پر 19 ارب 63 کروڑ 40 لاکھ روپے کے ڈیفالٹر ہیں، صوبائی ادارے بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کے 3 ارب49 کروڑ 10 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔
دفاع کے اداروں نے سب سے زیادہ 6 ارب 65 کروڑ 90 لاکھ روپے آئیسکو کو دینے ہیں۔
کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کا 5 ارب 93 کروڑ 70 لاکھ کا ڈیفالٹر ہے، وزیراعظم سیکریٹریٹ بجلی بلوں کی مد میں21 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، چیئرمین سینیٹ آفس بجلی بلوں کی مد میں 8 کروڑ 80 لاکھ روپے کا نادہندہ نکلا، پارلیمنٹ لاجز آئیسکو کا 12کروڑ 70 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔
آئیسکو دستاویز میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ بجلی بلوں کی مد میں 24 کروڑ 40 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے، کینٹ بورڈ چکلالہ بجلی بلوں کی مد میں2 ارب روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، واسا نے بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کو 1 ارب 87 کروڑ 70 لاکھ روپے دینے ہیں۔
پنجاب پولیس نے آئیسکو کو 18 کروڑ 60 لاکھ روپے دینے ہیں، ایف آئی اے بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کا3 کروڑ30 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، وزارت تعلیم، وزارت صحت، بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کے نادہندگان میں شامل ہیں۔
وزارت ریلویزسمیت دیگر کئی ادارے بجلی بلوں کی مد آئیسکو کے ڈیفالٹر کی فہرست میں شامل ہیں۔