جنید اکبر خان نے قائمہ کمیٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد : جنید اکبر خان نے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ڈویلپمنٹ کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھیج دیا، جسے منظور کر لیا گیا۔
جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے اوورسیز پاکستانیز کی چیئرمین شپ سے علیحدگی اختیار کی ہے تاکہ وہ پی اے سی کے اہم عہدے پر اپنی توجہ مرکوز کر سکیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
پاک ایران تبادلہ تجارت پالیسی ازسرنو مرتب کرنے پراتفاق
اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت اور قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے مشترکہ اجلاس میں دونوں کمیٹیوں نے وفاقی سیکریٹری تجارت اور وزیر تجارت کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پارلیمانی بالادستی کے خلاف قرار دیا.
جبکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ملک اسٹے آرڈرز پر نہیں چلتے۔
انھوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسٹمز اتھارٹی نے عدالتی حکم پر انحصار کر کے اپنی ذمہ داریوں سے ہاتھ کھینچ لیا.
اجلاس میں پاکستان اورایران کے درمیان تبادلہ تجارت پالیسی کو ازسرنو مرتب کرنے پر اتفاق کیا گیا، نئی پالیسی میں اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ درآمدات وبرآمدات پر پاکستان یا ایران کسی بھی فریق کو نقصان نہ ہو.
پالیسی کا ابتدائی مسودہ مشترکہ کمیٹی کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ کو باضابطہ طور پر پیش کیا جائے گا۔کمیٹی نے وزارت تجارت کو 10 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔