لاتعداد پاپ کارن کی پیشکش پر سعودی شہری پتیلے لے کر سینما پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
سنیما گھر کی جانب سے لاتعداد پاپ کارن کی پیشکش پر سعودی شہری بڑے بڑے پتیلے اور برتن لے کر آفر کا فائدہ اُٹھانے پہنچ گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے گاہکوں کی توجہ سمیٹنے کیلئے 30 سعودی ریال میں لاتعداد پاپ کارن کی پیشکش کرنے والے برانڈ کو یہ آفر نکالنا مہنگا پڑگیا۔
یہ دلچسپ پیشکش سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم ’ووکس سینما‘ نے اپنی تشہیری مہم کے تحت شروع کی لیکن صارفین کے ردِعمل نے صورتحال کو بےحد مزاحیہ بنا دیا۔ اس سنیما کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 30 ریال کی ادائیگی پر صارفین جتنا چاہیں پاپ کارن حاصل کر سکتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)
یہ پیشکش اس لیے بھی دلچسپ تھی کیونکہ سینما گھروں میں فلم دیکھتے ہوئے پاپ کارن کھانے کا رجحان عام ہے۔ تاہم، سینما انتظامیہ شاید یہ اندازہ نہیں لگا سکی کہ لوگ اس آفر کا کس طرح فائدہ اٹھائیں گے۔
سعودی شہریوں کی بڑی تعداد اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے گھروں سے بڑے دیگچے، پتیلے اور کنٹینر لے کر سینما پہنچ گئی۔ اس منفرد واقعے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جن میں لوگ بڑے بڑے برتن اٹھائے سینما میں داخل ہوتے اور اس آفر سے صرف 30 ریال میں لاتعداد پاپ کارن لوٹتے دکھائی دے رہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)
سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے کیے۔ کسی نے کہا، ’کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ آج کل کے عرب لوگ بے وقوف ہیں‘ جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’یہ تو پاکستان سے بھی چار ہاتھ آگے نکل گئے‘۔
ایک اور صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ سعودی عرب میں بھی ایسے لوگ ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خوشاب: 1 ہزار روپے کی مالیت کے جوتے چوری ہونے پر شہری نے پولیس بلالی
فوٹو: فائلپنجاب کے ضلع خوشاب میں بس اسٹینڈ سے شہری کے جوتے چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
جوتے چوری ہونے پر شہری نے 15 پر کال کر کے پولیس کو بلا لیا اور بیان دیا کہ اس نے ایک ہزار روپے میں دکان سے جوتے خریدے تھے۔
شہری کا کہنا تھا کہ بس کا ٹکٹ خریدتے ہوئے جوتے کاؤنٹر پر رکھے تھے، جو چوری ہوگئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کی مدعیت میں جوتے چوری کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔