نواز اور مریم کا ذکر کئے بغیر آج بھی کچھ لوگوں کی سیاست نامکمل ہے: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کا ذکر کئے بغیر آج بھی کچھ لوگوں کی سیاست نامکمل ہے۔
بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ این آر او کا متلاشی آپ کا لیڈر اور اسکا خاندان ہے، اس میں نوازشریف کا قصور نہیں، مریم نواز کو پنجاب کے لوگوں کی خدمت سے فرصت نہیں مذاکرات کا بخار آپ لوگوں کو ہی چڑھا تھا،انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کو نواز شریف نے نہیں کہا تھا 9 مئی اور 26 نومبر کی بغاوتیں کرو، بانی پی ٹی آئی کو ڈیل کی امید نظر نہیں آئی اس لئے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا،ان کا کہنا تھا کہ چور دروازے اور امپائر کی انگلی پر چلنے والا شخص بات چیت پر یقین نہیں رکھتا، جس شخص کی پوری زندگی بساکھیوں کے سہارے گزری ہو وہ کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، کوچ کی ڈائریکشن پر چلنے والا آج کوچ کے پکڑے جانے کے بعد سیاسی یتیم ہو چکا ہے۔
مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو شخص اپنے علاوہ کسی کو اہمیت نہیں دیتا ایسے شخص سے بات چیت کرنا بھی وقت کا ضیاع ہے، یہ خود ہی کہتا تھا چوروں، ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کی جگہ جیل میں ہوتی ہے، وقت کی ستم ظریفی دیکھیں آج 9 مئی کے دہشتگرد اور توشہ خانہ کے چور این آر او مانگنے کیلئے چور دروازے تلاش کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلٹ ٹرین کا آغاز کر کے نواز شریف اور مریم نواز اپنے ایک اور وعدے کو پورا کریں گے: مریم اورنگزیب
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب—فائل فوٹوپنجاب میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلٹ ٹرین کا آغاز کر کے نواز شریف اور مریم نواز اپنے ایک اور وعدے کو پورا کریں گے۔
مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک تیز ترین ٹرین چلانے کے منصوبے پر غور کیا گیا۔
منصوبے کی فیزیبلٹی اور ٹائم لائن کی تیاری کے لئے ورکنگ گروپ بنا دیا گیا، جس میں وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر، شاہد تارڑ، چیئرمین اور سی ای او ریلوے شامل ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”ایئر پنجاب“ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں نئے ریل روٹس، ریل نیٹ ورک اور پٹری سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
مریم اورنگزیب ورکنگ گروپ کی تجاویز آئندہ ہفتے وزیرِ اعلیٰ کو پیش کریں گی۔
اجلاس کے دوران مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ عوام کو سفر کی سستی، تیز ترین اور آرام دہ سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا وژن ہے کہ ٹرین عوامی سواری ہے، اسے جدید معیار پر لانا ہے۔
سینئر وزیر نے مزید کہا کہ لاہور اور راولپنڈی کے ریلوے اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن بھی پلان میں شامل ہے۔ راولپنڈی تا لاہور ٹریک کو خوبصورت بنانے کی تجویز پر کام کریں گے۔