بانی پی ٹی آئی و اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ اپیلوں پر اعتراض عائد
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان و اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ اپیلوں پر اعتراض عائد کردیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرکے اپیلیں واپس کردیں،رجسٹرار آفس نے اعتراض دور کرکے اپیلیں دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی۔
اعتراض میں کہا گیا ہے کہ اپیلوں کیساتھ سرٹیفکیٹ منسلک نہیں،یہ کیس کسی دوسری عدالت میں زیرسماعت نہیں، سرٹیفکیٹ لگایاجائے۔
کچھ صفحات پر دستخط نہ ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا گیاہے،اعتراض دور کرنے کے بعد اپیلیں دوبارہ دائر ہوں گی۔
بھارت سے نایاب نسل کا سامبر ہرن پاکستان میں داخل
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
امریکی ٹیرف، پاکستانی برآمدات کے حجم میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی کمی کا خدشہ
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال پاکستان کے لیے خطرہ ضرور ہے لیکن ساتھ ہی اپنی برآمدی پالیسیوں پر نظرِثانی کرنے اور مستقبل کے لیے بہتر حکمت عملی بنانے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد ٹیرف سے پاکستانی برآمدات کے حجم میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی کمی کا خدشہ ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے 29 فیصد جوابی ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کی برآمدات کے حجم میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالر سے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر تک کمی آسکتی ہے۔ پائیڈ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ایکسپورٹس میں 25 فیصد کمی ہونے کا خدشہ ہے اور پیداوار متاثر ہونے سے 5 لاکھ ملازمتیں ختم ہو جائیں گی جب کہ صورتحال کا فائدہ بھارت اور بنگلادیش اٹھا سکتے ہیں۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال پاکستان کے لیے خطرہ ضرور ہے لیکن ساتھ ہی اپنی برآمدی پالیسیوں پر نظرِثانی کرنے اور مستقبل کے لیے بہتر حکمت عملی بنانے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔ واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔