نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی امریکی خاتون نےا ئرپورٹ پر کیا حرکت کی، حکام پریشان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی:
پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی لڑکی نے ائرپورٹ پر ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے حکام پریشان ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی نوجوان کی محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی خاتون نے واپس جانے سے انکار کردیا ہے، ائرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون نے کراچی ائرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی ہے۔
خاتون نے پہلے امیگریشن کرانے سے انکار کیا اور اس کے بعد ڈیپارچر لاؤنج میں جہاز میں سوار نہیں ہوئی۔ خاتون حیلے بہانوں سے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
حکام نے بتایا کہ پولیس اور ایئرپورٹ سکیورٹی نے خاتون کو حفاظتی تحویل میں ڈیپارچر لاؤنج تک پہنچایا۔ ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز میں سوار کرانے کی تگ و دو کی وجہ سے پرواز 36 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔۔
حکام کے مطابق سکیورٹی ایس او پیز کی وجہ سے مسافر کو زبردستی پرواز میں سوار نہیں کرایا جا سکتا ۔
واضح رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنس کو گارڈن کراچی کے 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوگئی تھی۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی اس محبت میں مبتلا 2 بچوں کی ماں 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نوجوان کی محبت میں خاتون نے نے والی
پڑھیں:
امریکی ٹیرف پر پریشان ، جواب کا ارادہ نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد:وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف پر کسی بھی قسم کا جواب دینے کا ارادہ نہیں رکھتا.
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں وزیرِ خزانہ نے کہا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے عائد ٹیرف پر پریشان ضرور ہیں کہ اس سے غیریقینی کی صورتحال ہے.
اس وقت پاکستان کا موقف جارحانہ نہیں بلکہ تدبر اور حکمت عملی پر مبنی ہوگا۔ ہم سب کو سوچنا ہوگا کہ اس نیو ورلڈ آرڈر کے ساتھ کیسے آگے بڑھیں۔ یہاں کم سے کم ٹیرف 10 فیصد ہے اور اس کے بعد اضافی ٹیرف ہے۔
میرے خیال میں اس معاملے پر ہمیں بات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے تجارتی و سفارتی اثرات طویل مدتی ہو سکتے ہیں۔
اگر آپ کا سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس کے بدلے میں (امریکہ کو) کوئی جواب دینے جا رہے ہیں تو اس کا جواب نہیں میں ہے۔
ان سے پوچھا گیا کہ کیا انھیں لگتا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان رسہ کشی میں پاکستان کا نقصان ہو رہا ہے؟اس پر ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایک طویل عرصے سے صرف تجارت میں نہیں بلکہ دیگر شعبہ جات میں بھی پاکستان کا سٹریٹجک پارٹنر ہے۔