ارچنا پورن سنگھ حادثے کا شکار، اب حالت کیسی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
بھارتی کامیڈین اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ان کے ہاتھ میں فریکچر ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارچنا نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں اس واقعے کی تفصیلات شیئر کیں اور اسپتال سے اپنی چند تصاویراور ویڈیوز بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں جس کے نتیجے میں ان کی کلائی ٹوٹ گئی۔ انہیں فوری طور پر ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔
View this post on InstagramA post shared by Archana Puran Singh (@archanapuransingh)
اداکارہ کے وی لاگ میں دکھایا گیا کہ وہ شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی ہوئیں، اور ان کی چیخیں سنائی دیں۔
وی لاگ کے آخر میں اداکارہ کو سرجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوتے اور شوہر اور بچوں سے ملتے ہوئے دکھایا گیا۔ ارچنا کا کہنا تھا کہ بظاہر وہ ٹھیک نظر آ رہی ہیں، لیکن وہ ایک بڑی سرجری سے گزری ہیں۔
واضح رہے کہ ارچنا پورن سنگھ کے زخمی ہونے کے باعث فلم کے ان سینز کی عکسبندی روک دی گئی ہے جس میں ارچنا نے پرفارم کرنا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خارجی ہلاک، 9 زخمی
فائل فوٹو۔سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 27 جنوری کو دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے دوران 3 خارجی ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔