پاکستان ٹیم سہ فریقی ون ڈے سیریز کیلئے 4 فروری سے تیاریوں کا آغاز کریگی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے 4 فروری سے تیاریوں کا آغاز کرے گی۔
ذرائع کے مطابق سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے۔
اس سلسلے میں نیوزی لینڈ 5 اور جنوبی افریقا کی ٹیم 7 فروری کی صبح لاہور پہنچے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہوں گی جس کے بعد پاکستان ٹیم 9 فروری کو کراچی روانہ ہوگی۔
سہ ملکی سیریز کا دوسرا میچ 10 فروری کو جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
یہ سیریز سنگل لیگ کی بنیاد پر 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ون ڈے سیریز نیوزی لینڈ
پڑھیں:
مکہ مکرمہ میں حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز
مکہ مکرمہ میں حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔
سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق مکہ میں داخلے کے لیے پرمٹ کی شرط پر 23 اپریل سے عمل درآمد ہوگا، مملکت میں عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکی 29 اپریل تک اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں، واپس نہ جانا خلاف ورزی شمار کیا جائے گا۔
سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ 23 اپریل کے بعد سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم غیر ملکیوں کو مکہ جانے کے لیے پرمٹ درکار ہو گا، پرمٹ کے بغیر جانے والوں کو شمیسی یا دیگر چیک پوسٹوں سے واپس بھیجا جائے گا۔
سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا کہ جن کے اقامے مکہ شہر سے جاری ہوئے ہیں انہیں پرمٹ سے استثنیٰ حاصل ہو گا، ایسے غیر ملکی جنہیں کام کی غرض سے مکہ یا مشاعر مقدسہ جانا ہوتا ہے پورٹل سے پرمٹ جاری کرنا ہو گا۔
Post Views: 3