وزیراعظم کا سعودی شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا، انہوں نے پاکستانی عوام کی طرف سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، محمد بن سلمان سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
شہباز شریف نے سعودی شاہی خاندان کے ارکان اور سعودی عوام کے ساتھ بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن فہد کی سعودی عرب کے لیے شاندار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن فہد مشرقی صوبے کے سابق گورنر اور فہد بن عبدالعزیز مرحوم کے صاحبزادے تھے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شہزادہ محمد بن فہد
پڑھیں:
ملتان، علامہ شبیر حسن میثمی کی علامہ تقی نقوی سے ملاقات، بھائی کی وفات ہر اظہار افسوس
علامہ شبیر حسن میثمی نے علامہ سید علی رضا نقوی کی وفات پر اُن کے بھائی اور بیٹوں سے اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر علامہ کاظم نقوی، علامہ سید تنویرالکاظم گیلانی، مولانا سید علی سجاد نقوی اور دیگر موجود تھے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے مرحوم عالم دین قومی و ملی خدمات کوسراہتے ہوئے اُنہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرحوم عالم دین کی قومی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی ملتان میں بزرگ عالم دین علامہ سید محمد تقی نقوی سے ملاقات کی، اس موقع پر جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ کے اساتذہ اور طلبائے کرام موجود تھے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے علامہ سید علی رضا نقوی کی وفات پر اُن کے بھائی اور بیٹوں سے اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر علامہ کاظم نقوی، علامہ سید تنویرالکاظم گیلانی، مولانا سید علی سجاد نقوی اور دیگر موجود تھے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے مرحوم عالم دین قومی و ملی خدمات کوسراہتے ہوئے اُنہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرحوم عالم دین کی قومی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔