شہداد پور: شہری کا حیدرآباد کے رہائشی پر جان سے مارنے کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
شہدادپور (نمائندہ جسارت) جانی پور محلہ کے رہائشی عبدالواجد قریشی نے حیدرآباد کے رہائشی سجاد عرف بھورا کے ظلم و زیادتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام لگایا ہے۔ متاثرہ عبدالواجد قریشی نے پریس کلب پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سجاد عرف بھورا حیدرآباد میں اسمگلنگ اور منشیات کے اڈے چلاتا ہے، اس نے ایک سال قبل میرے بھائی راشد قریشی کو زہریلی مین پڑی کھلا دی، جس کے باعث وہ کینسر جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہوگیا، اس کے علاج پر 15 لاکھ روپے خرچ کر چکے ہیں، ظلم اور زیادتی پر ہم نے سجاد عرف بھورا کے خلاف آواز اُٹھائی اور کینسر کے شکار بھائی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس کے بعد سجاد عرف بھورا مشتعل ہو کر پولیس کو رشوت دے کر میرے بھائی ساجد قریشی پر حیدرآباد کے مارکیٹ تھانے میں جھوٹا چرس کا کیس درج کراکر اسے گرفتار کرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ سجاد عرف بھورا کے ظلم اور ناجائز حرکات جاری ہیں اور وہ مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر ہمیں ہراساں کر رہا ہے، جس کی وجہ سے ہمارے خاندان کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی حیدرآباد سے اپیل کی کہ وہ نوٹس لے کر حیدرآباد میں اسمگلر اور منشیات کے اڈے چلانے والے سجاد عرف بھورا کے خلاف قانونی کارروائی کریں اور ان کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سجاد عرف بھورا کے
پڑھیں:
سابقہ اہلیہ کی مالی حالت پر سشمیتا سین کے بھائی کا ردعمل سامنے آگیا
بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کے بھائی راجیو سین نے سابقہ اہلیہ چارو اسوپا کے مالی حالات اور بیٹی زیانا سے دوری پر ردعمل دے دیا۔
ٹی وی اداکارہ اور راجیو سین کی سابقہ اہلیہ چارو اسوپا مالی پریشانیوں کے باعث ممبئی چھوڑ کر اپنی بیٹی زیانا کے ساتھ بیكانیر (راجستھان) منتقل ہو گئی ہیں۔ وہ اس وقت آن لائن کپڑوں کا کاروبار کر رہی ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
راجیو سین نے حال ہی میں اپنی سابقہ اہلیہ چارو اسوپا کی مالی مشکلات اور بیٹی زیانا سے دوری کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سابقہ اہلیہ بیٹی کو ان سے دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
راجیو کا کہنا ہے جنوری کے بعد سے وہ زیانا سے نہیں مل سکے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب انہوں نے بیكانیر آ کر بیٹی سے ملنے کی کوشش کی تو انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔ راجیف نے چارو کے مالی مسائل پر جواب دیتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ حال ہی میں کروز ٹرپ اور نئی جائیداد کی خریداری جیسی سرگرمیوں میں مصروف رہ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ چارو کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں مگر میڈیا کے سامنے ذاتی معاملات لانا درست نہیں۔ راجیف نے زیانا کی پرورش کو اولین ترجیح قرار دیا اور کہا کہ وہ اب بھی چاہتے ہیں کہ بیٹی ایک مستحکم ماحول میں پرورش پائے۔
یاد رہے کہ چارو کی آن لائن کپڑے بیچنے کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد اداکارہ سشمیتا سین اور ان کے بھائی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔