آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی مکمل کرلی تھی تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی حتمی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

8 فروری سے شروع ہونیوالی سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے نامزد ہونیوالا اسکواڈ ہی میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرے گا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئی سی سی کے قوانین کے تحت 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کے اعلان کا مجاز ہوگا بعدازاں اسکواڈ میں تبدیلی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اجازت درکار ہوگی۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ ٹیموں کب تک کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی کے پاس جمع کرانے ہوں گے؟

چیئرمین پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اوپنر صائم ایوب کی انجری اور انکی رپورٹس کے باعث اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر کی تھی تاکہ پلئیر کی حتمی رپورٹس آنے کے بعد فیصلہ کیا جاسکے تاہم اب ذرائع کہنا ہے کہ نوجوان اوپنر کی ٹیم میں شمولیت نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کردیا جائے گا۔

قبل ازیں رپورٹ سامنے آئی تھی کہ پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کیلئے 20 سے زائد کھلاڑیوں پر مشتمل ابتدائی اسکواڈ جمع کروادیا ہے، جس میں اوپنر صائم ایوب کا نام بھی شام تھا۔

مزید پڑھیں: "صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی نہیں کھیلیں گے" تصدیق ہوگئی

ابتدائی اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، طیب طاہر، عرفان خان نیازی، سفیان مقیم، محمد حسنین، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، عثمان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، ابرار احمد، کامران غلام اور سلمان علی آغا، امام الحق، فخر زمان، حسیب اللہ اور عباس آفریدی کا نام شامل ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتیوں کیساتھ فرینڈلی کیوں ہورہے ہو؟ معین خان بھڑک اُٹھے

ادھر حتمی اسکواڈ میں اوپنر صائم ایوب کے علاوہ عبداللہ شفیق اور عثمان خان کی شمولیت کے امکانات کم ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ میزبان گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان 8 فروری کو کھیلا جائے گا۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسکواڈ کا اعلان چیمپئینز ٹرافی سہ ملکی سیریز سیریز کیلئے مزید پڑھیں صائم ایوب

پڑھیں:

22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

کراچی : جماعت اسلامی نے فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے 22 اپریل کو ملک بھرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 22 اپریل کوملک بھرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا. حافظ نعیم نے کہا کہ 22اپریل کو فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، کراچی سے خیبر اور کشمیر سے گوادر سب بند ہوگا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ 22 اپریل کو شٹر ڈاؤن کر کے بتائیں گے. یکجہتی کسے کہتے ہیں، ڈیڑھ سال کے دوران فلسطینی بکے نہیں، مقابلہ کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حماس کی تحریک اب کبھی ختم نہیں ہوسکتی. امریکا میں بھی 50 فیصد لوگ فلسیطنیوں اور حماس کے حامی ہوچکے، مفتی منیب اورمفتی تقی عثمانی نے فتویٰ دیا.تکلیف یہودی ایجنٹ کو ہو رہی ہے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ لیاقت علی خان کو بھی کہا گیا تھا اسرائیل کو تسلیم کرلو بہت کچھ دیں گے، لیاقت علی خان نے قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا تھا ہم اپنی غیرت نہیں بیچیں گے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ن لیگ، پی پی ، پی ٹی آئی والے غزہ کیلئے آواز اٹھائیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی آشیر باد کیلئے سب جماعتوں نے لائنیں لگائی ہوئی ہیں، جہاد کا فتویٰ ، بائیکاٹ مہم کے بعد سیاسی جماعتوں کے کچھ لوگوں نے مخالف مہم چلائی. طاغوت کا ہتھیار طاغوت کیخلاف استعمال کریں گے، تجارت نہیں کرنے دیں گے۔انھوں نے بتایا کہ 18 اپریل کو ملتان میں غزہ سے یکجہتی کیلئے مارچ ہوگا جبکہ 20 اپریل کو اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا. ہو سکتا ہے حکمرانوں سے چھٹکارے کیلئے بھی کال دیں. وزیراعظم صاحب زبانی باتوں سے کام نہیں چلے گا، اجلاس بلا کر اعلانات کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے آئی خواتین کھلاڑیوں کا واہگہ بارڈر کا دورہ
  • ماحولیات تحفظ اسکواڈ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہلے اور منفرد انوائرمنٹ پروٹیکشن اسکواڈ کا آغاز کر دیا
  • گرین اسکواڈ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر نظر رکھے گا، مریم نواز
  • پائیدار ترقی کیلئے ماہرین معیشت اور پالیسی سازوں کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا، احسن اقبال
  • چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری
  • 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
  • پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ ریلیز کیلئے تیار
  • بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیسٹ سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خدشہ