پیکا سے آزادیٔ اظہار متاثر ہوگی، ایکٹ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
لاہور:
پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس سے آزادیٔ اظہار متاثر ہوگی۔
وکیل ندیم سرور کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن ،پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی نے پیکا ترمیم سے متعلق بل منظور کیے۔ پیکا بل منظوری کے لیے اسمبلی نے اپنے رولز معطل کر کے اسے فاسٹ ٹریک کیا۔
درخواست گزار کے مطابق پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت فیک انفارمیشن پر 3برس قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ ماضی میں پیکا کو خاموش ہتھیار کے طور استعمال کیا جاتا رہا۔ پیکا ترمیمی ایکٹ میں نئی سزاؤں کے اضافے سے ملک میں رہ جانے والی تھوڑی سی آزادی بھی ختم ہو جائے گی۔
عدالت میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پیکا بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا۔ پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دی گئی آزادیٔ اظہار شدید متاثر ہوگی۔ ایکٹ غیر آئینی اور آئین میں دی گئی آزادیٔ اظہار کے تحفظ سے متصادم ہے۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے اور عدالت پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت ہونے والی کارروائیوں کو درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کرے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیکا ترمیمی ایکٹ گیا ہے
پڑھیں:
پاکستان سُپر لیگ کو ہمیشہ ہائی ریٹ کیا ہے: ڈیوڈ ویسا
لاہور قلندرز کے کھلاڑی ڈیوڈ ویسا کا کہنا ہے کہ پاکستان سُپر لیگ کو ہمیشہ ہائی ریٹ کیا ہے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں ہر سال نیا ٹیلنٹ آتا ہے، پی ایس ایل میں ٹیمیں بیلنس ہیں، کوئی کسی سے کم نہیں ہے۔
ڈیوڈ ویسا کا کہنا ہے کہ راشد خان کی جگہ کوئی بھی پُر نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ چند خراب میچز سے کھلاڑی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پاکستان سُپر لیگ میں ماضی میں پرفارمنس دکھا چکا ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دی تھی۔
Post Views: 3