Jasarat News:
2025-01-30@18:38:05 GMT

محراب پور: خسرہ پھیلنے لگا محکمہ صحت خاموش

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

محراب پور (جسارت نیوز) خسرہ پھیلنے لگا، محکمہ صحت خاموش، نوشہرو فیروز اور خیرپور اضلاع کے کئی شہروں اور دیہات میں موذی مرض خسرہ وبائی شکل اختیار کر گیا، ٹھری میرواہ، اکری کے دیہی علاقوں جعفر خان جلالانی، گاؤں داڑھون، اکری اور درجنوں دیہاتوں میں وبائی مرض تیزی سے پھیل رہا ہے، گاؤں آندل خاصخیلی میں نصیر خاصخیلی کے معصوم بیٹے فضل عباس سمیت درجنوں بچے وبائی مرض خسرہ میں مبتلا ہیں محکمہ صحت کی نااہلی، خسرہ سے بچاؤ کے عدم اقدامات کے باعث موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور نوشہرو فیروز کے کوآرڈینیٹر محمد سلیم مغل کے مطابق موذی مرض خسرہ سے متعلق محکمہ صحت کو آگاہ کیا گیا لیکن تاحال کیمپ یا تحصیل اسپتال اور بنیادی صحت مرکز میں خسرہ سے بچاؤ کے اقدامات نہیں کیے گئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بلوچستان میں  نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ویب ڈیسک : بلوچستان کے مختلف اضلاع میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ 

  محکمہ ایکسائز کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران 50 سے زائد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔ ،محکمہ ایکسائز کے مطابق زیادہ تر گاڑیاں مستونگ، نوشکی، چاغی کے اضلاع سے تحویل میں لی گئیں۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق 4 ماہ کے دوران 45 ہزار گاڑیوں کی پروفائنگ مکمل کرلی گئی۔
 
 
 
 
 

الہ آباد کے مہا کنبھ میلے میں بھگدڑ سے مرنے والوں کی تعداد میں ہولناک اضافہ 

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان، سرکاری ہسپتالوں میں سرکاری ملامزین کی بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار
  • محراب پور کے صحافی پیکا کے کالے قانون کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
  • محرابپور،پیکاقانون کیخلاف صحافیوں کا سخت احتجاج
  • بلوچستان میں  نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
  • محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • محراب پور: جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کا حکم
  • چین نے لائیو اسٹاک مصنوعات کی درآمدات پر پابندی لگادی
  • وفاقی حکومت نے محکمہ تعلیم میں سینکڑوں نئی آسامیوں کا اعلان کردیا
  •  کیلی فورنیا میں  بارش آگ پر قابو پانے میں مددگار، زہریلی راکھ پھیلنے کا خطر ہ بڑھ گیا