Daily Sub News:
2025-04-16@10:15:20 GMT

پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز

لاہور: پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے جس میں وفاقی حکومت، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحافی جعفر بن یار نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، وکیل ندیم سرور کے توسط سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت ،پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی نے پیکا میں ترمیم سے متعلق بل منظور کیے، پیکا ترمیمی ایکٹ میں نئی سزاؤں کے اضافے سے رہی سہی آزادی بھی ختم ہو جائے گی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پیکا بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا، پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دی گئی آزادی اظہار شدید متاثر ہوگی، ترمیمی ایکٹ غیر آئینی اور آئین میں دی گئی آزادی اظہار کے تحفظ سے متصادم ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت پیکا ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دے اور ترمیمی ایکٹ کے تحت ہونے والی کارروائیوں کو درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد گزشتہ روز سینیٹ نے بھی متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی تھی۔

پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 22 جنوری کو پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔

دی پری ونیشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (ترمیمی) بل 2025 میں سیکشن 26(اے) کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت آن لائن ’جعلی خبروں‘ کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے گی، ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ جو بھی شخص جان بوجھ کر جھوٹی معلومات پھیلاتا ہے، یا کسی دوسرے شخص کو بھیجتا ہے، جس سے معاشرے میں خوف یا بے امنی پھیل سکتی ہے، تو اسے تین سال تک قید، 20 لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کے مطابق سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہو گا، جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں بھی دفاتر قائم کیے جائیں گے۔

ترمیمی بل کے مطابق اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی رجسٹریشن اور رجسٹریشن کی منسوخی، معیارات کے تعین کی مجاز ہو گی جب کہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کی سہولت کاری کے ساتھ صارفین کے تحفظ اور حقوق کو یقینی بنائے گی۔

پیکا ایکٹ کی خلاف ورزی پر اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے خلاف تادیبی کارروائی کے علاوہ متعلقہ اداروں کو سوشل میڈیا سے غیر قانونی مواد ہٹانے کی ہدایت جاری کرنے کی مجاز ہوگی، سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرگرمیوں کا متاثرہ فرد 24 گھنٹے میں اتھارٹی کو درخواست دینے کا پابند ہو گا۔

ترمیمی بل کے مطابق اتھارٹی کل 9 اراکین پر مشتمل ہو گی، سیکریٹری داخلہ، چیئرمین پی ٹی اے، چیئرمین پیمرا ایکس آفیشو اراکین ہوں گے، بیچلرز ڈگری ہولڈر اور متعلقہ فیلڈ میں کم از کم 15 سالہ تجربہ رکھنے والا شخص اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کیا جاسکے گا، چیئرمین اور 5 اراکین کی تعیناتی پانچ سالہ مدت کے لیے کی جائے گی۔

حکومت نے اتھارٹی میں صحافیوں کو نمائندگی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، ایکس آفیشو اراکین کے علاوہ دیگر 5 اراکین میں 10 سالہ تجربہ رکھنے والا صحافی، سافٹ وئیر انجینئر بھی شامل ہوں گے جب کہ ایک وکیل، سوشل میڈیا پروفیشنل نجی شعبے سے آئی ٹی ایکسپرٹ بھی شامل ہو گا۔

ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد کے لیے وفاقی حکومت سوشل میڈیا پروٹیکشن ٹربیونل قائم کرے گی، ٹربیونل کا چیئرمین ہائی کورٹ کا سابق جج ہو گا، صحافی، سافٹ ویئر انجینئر بھی ٹربیونل کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف گزشتہ روز ملک بھر میں صحافتی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 سوشل میڈیا پر وفاقی حکومت پیکا ایکٹ کے مطابق گیا ہے

پڑھیں:

نعیمہ بٹ نے ساتھی اداکاروں کے دوغلے رویے کو بے نقاب کر دیا

اداکارہ نعیمہ بٹ نے ساتھی اداکاروں کے رویے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر دوستی کا دکھاوا ہے، اصل میں رویے کچھ اور تھے۔

مشہور ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ میں رباب کا کردار ادا کرنے والی باصلاحیت اداکارہ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں انڈسٹری کے اندرونی رویوں پر کھل کر بات کی اور اپنے ساتھی اداکاروں کے دوغلے رویے کو بے نقاب کیا ہے۔

نعیمہ بٹ کا رباب کے طور پر کردار ناظرین میں بے حد مقبول ہوا، ان کے کانفیڈنٹ، دبنگ اور منفرد انداز نے ڈرامے کو نئی بلندیوں تک پہنچایا اور ناظرین نے ان کی اداکاری کو خوب سراہا، تاہم کامیابی کے اس سفر کے پیچھے کچھ تلخ تجربات بھی چھپے ہوئے تھے جس پر انہوں نے حالیہ گفتگو میں روشنی ڈالی۔

نعیمہ بٹ نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں رائج سطحی دوستیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خود یہ محسوس کیا ہے کہ لوگ صرف انسٹاگرام پر دکھاوے کی دوستی کرتے ہیں، وہ اصل میں وہ نہیں ہوتے جو سوشل میڈیا پر دکھا رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے واضح طور پر اپنے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے کو اسٹارز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے خود اس بات کا تجربہ ہوا کہ یہ لوگ سوشل میڈیا پر ایسے ظاہر کرتے تھے جیسے میرے بہت قریبی دوست ہوں، لیکن حقیقت میں وہ بالکل مختلف تھے، یہاں تک کہ کچھ مواقع پر ایونٹس کے دوران وہ مجھے اسٹیج سے دھکیلنے کی کوشش بھی کرتے رہے۔

نعیمہ نے مزید کہا کہ میں زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتی، مگر انسٹاگرام پر جو فرینڈ شپ گولز کی پوسٹس ہوتی ہیں، وہ سب جعلی ہیں۔

ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، مداحوں کی بڑی تعداد نے نعیمہ بٹ کی صاف گوئی اور بہادری کو سراہا ہے اور کئی لوگوں نے کہا ہے کہ وہی اصل لوگ ہوتے ہیں جو سچ بولنے کی ہمت رکھتے ہیں۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • نعیمہ بٹ نے ساتھی اداکاروں کے دوغلے رویے کو بے نقاب کر دیا
  • عوام کو پیٹرول میں ریلیف نہ دینے کا فیصلہ، کیا معاملہ عدالت تک جاسکتا ہے؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
  • خیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل 2025 کا وائٹ پیپر جاری کردیا
  • قتل کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان نے سوشل میڈیا پر کیا پیغام دیا؟
  • فیروز خان کی انسٹا اسٹوری نے مداحوں میں کھلبلی مچا دی
  • پتنگ بازوں کو گنجا کرنے پر لاہور ہائیکورٹ پولیس پر سخت برہم
  • سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماوں کو پھر طلب کرلیا
  • سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پھر طلب کرلیا
  • سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پھر طلب کرلیا
  • مسلم پرسنل لاء بورڈ کے زیر اہتمام حیدرآباد میں وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف 19 اپریل کو احتجاج کی کال