اسرائیلی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ شام میں جبل الشیخ پر مستقل رہیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کی پہاڑی جبل الشیخ سے دمشق کا براہِ راست نظارہ ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے شام کی اہم ترین پہاڑی جبل الشیخ پر قبضے کا اعلان کر دیا۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ شام میں جبل الشیخ پر مستقل رہیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کی پہاڑی جبل الشیخ سے دمشق کا براہِ راست نظارہ ہوتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اقدام کو متعدد ممالک اور اقوامِ متحدہ کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان ممالک نے اسرائیل سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جبل الشیخ پر شام کی

پڑھیں:

اسرائیل نے رفح شہر کو گھیرے میں لینے کے بعد غزہ جنگ کو وسیع کرنے کی دھمکی دیدی

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اور اب اسرائیل نے جنوبی غزہ کے شہر رفح کو گھیرے میں لینے کے بعد غزہ جنگ کو وسیع کرنے کی دھمکی دے دی۔

اسرائیلی فوج نے رفح کو مکمل طور پر گھیرے میں لینے کے بعد اسے اپنے سیکورٹی زون کے حصے کے طور پر پٹی کے باقی حصوں سے الگ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں امریکا نے اسرائیل غزہ جنگ روکنے کے لیے منصوبہ پیش کردیا

کچھ روز قبل اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، اور شام میں ترکیہ کی سرحد کے قریب خیمہ بستیوں کو بحال کیا جارہا ہے۔

سعودی عرب نے اسرائیل کے اس منصوبے پر کہا ہے کہ ایسی کسی بھی تجویز کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ شہزادہ فیصل نے کہاکہ فلسطینیوں کی کسی بھی نقل مکانی کو دوٹوک طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے سے متعلق کسی بھی تجویز کو دوٹوک طور پر مسترد کرتے ہیں، اس کا اطلاق تمام قسم کی نقل مکانی پر ہوتا ہے۔

غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ماہ جنگ بندی توڑنے کے بعد کی گئی بمباری میں 1560 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل غزہ جنگ وسیع تر خطے میں پھیل سکتی ہے، اقوام متحدہ

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے کیے گئے ایک آپریشن کے بعد سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے، اسرائیل کی جانب سے کی گئی بمباری میں اب تک 60 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیلی بمباری اسرائیلی فوج حماس رفح کنٹرول غزہ جنگ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی میں فلسطینیوں کی حمایت، اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور
  • غزہ میں مستقل جنگ بندی کی ضمانت پر یرغمالی رہا کر دیں گے، حماس
  • کراچی میں ’غزہ ملین مارچ:‘ جماعت اسلامی کا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان
  • اسرائیل کیخلاف جہاد میں حصہ لیں
  • اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے آخری مکمل فعال اسپتال کو بھی تباہ کر دیا
  • یمن سے اسرائیل پر میزائل حملہ، خطرے کے سائرن بجنے لگے
  • اسرائیلی فوج کا غزہ میں اسپتال پر حملہ، عمارت خالی کرنے کا حکم
  • اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 فلسطینی شہید
  • نتن یاہو، اسرائیل کے وجود کو لاحق اندرونی خطرہ
  • اسرائیل نے رفح شہر کو گھیرے میں لینے کے بعد غزہ جنگ کو وسیع کرنے کی دھمکی دیدی