پاکستان کی "ڈرون دوڑ "میں بھارت کو زبردست شکست
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: کچھ عرصہ قبل مودی سرکار اور انڈین آرمڈ فورسز چیفس نے" 4 ارب ڈالر" کی خطیر رقم خرچنے پر 31 امریکی اسلحہ بردار ڈرون MQ-9B ریپرخریدنے کا فیصلہ کیا تو وہ بھارتی عسکری ماہرین کی شدید تنقید کی زد میں آ چکے.
جن کا کہنا ہے، بھارت کو مقامی ساختہ ڈرون منصوبوں پہ سرمایہ کاری کرنی چاہیے مگر وہ بیرون ممالک سے بدستور مہنگا اسلحہ خرید رہا ہے لہذا مودی سرکار کے "میک انڈیا گریٹ"نظریے کی تو مٹی پلید ہو گئی۔
مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی
جواباً ملٹری چیفس نے یہ کہہ کر تنقیدی توپوں کا رخ اپنے ہی سائنس دانوں اور ماہرین کی جانب موڑ دیا کہ اربوں روپے خرچنے اور کئی برس گذرنے کے بعد بھی وہ ایسا مسلح ڈرون نہیں بنا سکے جسے بھارت کی برّی، فضائی اور بحری افواج اعتماد سے استعمال کریں۔
بھارت نگرانی کے ڈرون توبنا چکا مگر اسلحے سے لیس ایک بھی ڈرون نہیں بنا پایا, بھارتی ماہرین پچھلے پندرہ سال سے TAPAS-BH-201 اور آٹھ سال سے CATS یعنی (Combat Air Teaming System)نامی اسلحہ بردار ڈرون بنانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر کامیاب نہ ہوئے۔
ڈِیپ سِیک؛ آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کی سستی چینی ٹیکنالوجی نے امریکی کمپنیوں کو دھڑن تختہ کر دیا
بھارتی سائنس دان اور انجینئر بار بار تجربات کرتے مگر ہر تجربے سے نئی خامی نکل آتی ہے, یہ عسکری سائنس و ٹکنالوجی میں ان ماہرین کی ناکامی کا کْھلا ثبوت ہے۔
مودی سرکار نے بھارتی ماہرین کو اربوں نہیں کھربوں روپے فراہم کر رکھے ہیں کہ عالمی قوت بننے کا خواب پورا ہو مگر وہ کم وسائل میں کام کرتے پاکستانی ماہرین فن کا مقابلہ نہیں کر پاتے تو چینی و امریکیوں کا سامنا خاک کریں گے؟
سعودی شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئے
یاد رہے، پاکستان کے سرکاری اداروں کے ماہرین " تین اسلحہ بردار ڈرون " ایجاد کر چکے۔نیسکوم کا "برّاق "ڈرون 2013ء میں بنا جو "برق"میزائیل سے لیس ہے۔
جی آئی ڈی ایس کے ماہرین کی زیر قیادت "شہپر دوم"2021ء اور "شہپر سوم"حال ہی میں بنے, سٹیٹ آف دی آرٹ شہپر سوم مسلح ڈرون میزائیل کے علاوہ بم اور راکٹ بھی دشمن پہ چھوڑ کر کاری وار کرتا ہے,ماہرین کے نزدیک یہ امریکی MQ-1C گرے ایگل ڈرون سے بہتر ہے۔
خیبرپختونخواہ میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
پاکستانی ڈرون ہمارے کم وسیلہ ماہرین کی محنت شاقہ، ذہانت اور پیش بینی کا نمایاں ثبوت ہیں جنھوں نے قومی دفاع مضبوط بنایا, حال و مستقبل پہ مسلسل نظر رکھے قیادت کی بدولت پاکستان عسکری سائنس وٹکنالوجی میں ہمیشہ بھارت سے دو قدم آگے رہتا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ماہرین کی
پڑھیں:
سینیٹر ناصر بٹ کا اوورسیز پاکستانیوں کو خراجِ تحسین، ترسیلات زر کے نئے ریکارڈ کو پی ٹی آئی بیانیے کی شکست قرار دے دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے ہاؤسنگ کے چیئرمین سینیٹر ناصر بٹ نے مارچ2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ 4.1 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ایک ماہ میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر بھیج کر وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ اس امر کا ثبوت ہے کہ بیرون ملک پاکستانی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ترسیلات زر روکنے کی “ملک دشمن کال” کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔
ناصر بٹ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے 28 ارب ڈالر کی مجموعی ترسیلات بھیج کر واضح پیغام دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کی تخریبی سیاست کے ساتھ نہیں بلکہ ملک کی ترقی و استحکام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے منعقدہ کنونشن ان کی خدمات کے اعتراف اور سہولیات کی فراہمی کے تاریخی اقدامات کا نقطۂ آغاز ہے۔ سینیٹر ناصر بٹ نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کیے ہیں اور آئندہ بھی ان کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے گی۔
“ریکارڈ ترسیلات بھجوا کر بیرون ملک پاکستانیوں نے پیغام دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کی ملک دشمن سوچ کے ساتھ نہیں
Post Views: 4