سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ آئندہ سے ٹریفک سیگنلز پر خواجہ سرا اور بھکاری نہ ہوں۔

سندھ ہائیکورٹ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں کے بھیک مانگنےکے خلاف درخواست پر احکامات جاری کردیے ہیں۔

عدالت نے احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے:نابالغ بھکاری بچوں کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا اسلام آباد پولیس کا اہلکار گرفتار

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شہر کے کسی پر بھی سگنل پرخواجہ سرا اوردیگر بھکاری موجود نہ ہوں، ٹریفک سگنلزپر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بھکاری خواجہ سرا، مرد، خواتین اور بچے نہ صرف شہریوں کوپریشان کرتے ہیں بلکہ ہراساں کرتےہیں، ان تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جو شہریوں کو پریشان اور ہراساں کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خواجہ سرا کے خلاف

پڑھیں:

سندھ ہائیکورٹ کے 12 نئے ججز کل حلف اٹھائیں گے

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ کے 12 نئے ججز 29 جنوری کو حلف اٹھائیں گے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نئے ججز سے حلف لیں گے۔ تقریبِ حلف برداری صبح ساڑھے دس بجے سندھ ہائیکورٹ میں منعقد ہوگی۔

نئے ججز میں جسٹس میراں محمد شاہ، جسٹس تسنیم سلطانہ، جسٹس ریات علی سحر، جسٹس محمد حسن اکبر، جسٹس خالد حسین شاہانی، جسٹس عبدالحامد بھرگڑی، سید فیض الحسن شاہ، جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس نثار احمد بھمرو، جسٹس علی حیدر ادا، محمد عثمان علی ہادی اور جسٹس محمد جعفر رضا شامل ہیں۔

یہ تقرریاں عدالتی نظام کی بہتری اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔ حلف برداری کے بعد یہ ججز اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جدہ ، ٹریفک کا المناک حادثہ 9 بھارت شہری ہلاک ،متعدد زخمی
  • کراچی کے ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم
  • پولیس کوٹریفک سگنلز پربھکاریوں کیخلاف آپریشن کرنے کاحکم
  • سندھ ہائیکورٹ کا کراچی کے ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم
  • سندھ ہائیکورٹ کا پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا حکم
  • سندھ ہائیکورٹ کا ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں اور بھکاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا حکم
  • کراچی کے کسی سگنل پر خواجہ سراء و بھکاری نظر نہ آئیں: سندھ ہائیکورٹ
  • سندھ ہائیکورٹ کے 12 نئے ججز کل حلف اٹھائیں گے
  • پولیس ہراسانی پر چینی شہریوں نے پروٹوکول کے خلاف عدالت سے رجوع کیا، ضیاء لنجار