امریکا: ایتھلیٹکس ایونٹ میں اسٹیڈیم میں بیٹھا شخص ہیمر تھرو کی گیند لگنے سے چل بسا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا میں اسکول ایتھلیٹکس کے دوران انڈور اسٹیڈیم میں بیٹھا ایک شخص ہیمر تھرو کی گیند لگنے سے چل بسا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو یونیورسٹی آف کولوراڈو میں ہونے والے انڈور ایتھلیٹکس گیمز کے ہیمر تھرو مقابلے میں اسٹینڈ میں بیٹھا شخص گیند لگنے سے انتقال کر گیا۔
کولوراڈو یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایتھلیٹ کی تھرو انڈور گراؤنڈ میں لگے بیریر کو توڑتے ہوئے اسٹینڈ میں بیٹھے شخص کو لگی جس کی وجہ سے اس کی موت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق مرنے والا 57 سالہ شخص ایونٹ میں حصہ لینے والے ایک ایتھلیٹ کا باپ تھا۔دوسری جانب کولوراڈو پولیس نے اس افسوس ناک واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے حادثہ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ ہیمر تھرو مقابلے میں ایک گیند کا وزن تقریباً 7.
راکھی ساونت کا پاکستان میں تیسری شادی کا اعلان، دلہا کا بھی بتا دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہیمر تھرو
پڑھیں:
افغانستان؛ طالبان نے 4 مجرموں کو اسٹیڈیم میں سرعام موت کی سزا دیدی
افغانستان کے تین صوبوں میں قتل کے 4 ملزمان کی سزائے موت پر عمل درآمد کرا دیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مجرموں کو 3 مختلف اسٹیڈیمز میں سرعام موت کی سزا دیدی گئی۔
عدالت کے حکم پر سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے مقتولین کے لواحقین نے مجرموں کو گولیاں ماریں۔
افغانستان میں ایک ہی دن میں سزائے موت دیئے جانے کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔ اس سے قبل ایک دن میں اتنے افراد کو سزائے موت نہیں دی گئی تھی۔
یہ خبر پڑھیں : طالبان اہلکار کے قاتل کو سرِعام گولیاں مار کر موت کی سزا دیدی گئی
طالبان کے 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک سرعام سزائے موت پانے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
طالبان کے حکم پر سرعام 2 مجرموں کو گولیاں مار کر سزائے موت دیدی گئی
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سرعام موت کی سزاؤں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انھیں انسانی وقار کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : طالبان کے حکم پر سرعام 2 مجرموں کو گولیاں مار کر سزائے موت دیدی گئی
تاہم طالبان کا کہنا ہے کہ یہ سزائیں شریعت اور علاقائی رسم و رواج کے عین مطابق ہیں جو جو جرائم پر قابو پانے کے لیے کارگر بھی ثابت ہوئی ہیں۔