چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا عالمی ناظرین کے لیے پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز

چینی نئے سال کی مناسبت سے  28 جنوری کی شام کو چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا عالمی ناظرین کے لیے پیش کیا گیا ،  دنیا بھر کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں کے تقریباً 3000 ذرائع ابلاغ نے اس تقریب کو نشر یا رپورٹ کیا۔پچھلے سال کے اواخر میں چین کے اسپرنگ فیسٹیول کو عالمی غیر مادی  ثقافتی ورثے کے طور پر درج کیا گیا ہے۔

جشن بہار کے پہلے “غیر مادی  ثقافتی ورثہ ورژن” کو منانے کے لیے، چائنا میڈیا گروپ کے “اسپرنگ فیسٹیول گالا” نے موسیقی اور رقص، اوپیرا، مارشل آرٹس وغیرہ سمیت متعدد سلسلوں کا عمدگی سے اہتمام کیا، اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عام چینی لوگوں کو پروگرام کا مرکزی کردار بننے کے لیےمدعو کیا ۔رواں سال کے اسپرنگ فیسٹیول گالا  کی  بیریئر فری نشریات  کے لیے پہلی بار بصارت اور سماعت سے محروم افراد کے لئے “اسپیشل ورژن” لانچ کیا گیا ،جس میں چائنا میڈیا گروپ  کی ” 5G+4K/8K+AI” سائنسی اور تکنیکی اختراعات کے اطلاق سے 82 زبانوں میں عالمی سطح پرناظرین کے لیے یہ ثقافتی دعوت پیش کی گئی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

لیہ، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ ضلع لیہ کے زیراہتمام سعودی اقدامات کے خلاف مظاہرہ 

 ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے کہا کہ آئمہ اطہار، صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کی قبروں کو شہید کرنا بنی اُمیہ کا وطیرہ ہے، دُنیا نے دکھ لیا ہے کہ جس سعودی عرب میں مندر، سینما اور جوئے کے اڈے تعمیر کیے جا سکتے ہیں وہاں مزارات کیوں نہیں ہو سکتے، اس سے سعودی حکمرانوں کی آل رسول سے دشمنی واضح ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ ضلع لیہ کے زیراہتمام جنت البقیع میں مزارات مقدسہ کی بے حرمتی اور اُنہیں شہید کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت صوبائی نائب صدر عزاداری ونگ سردار صفدر حسین خان، ضلعی صدر ساجد حسین گشکوری اور دیگر نے کی۔ مظاہرین نے سعودی عرب میں جنت البقیع کے مزارت کو منہدم کرنے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے کہا کہ آئمہ اطہار، صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کی قبروں کو شہید کرنا بنی اُمیہ کا وطیرہ ہے، دُنیا نے دکھ لیا ہے کہ جس سعودی عرب میں مندر، سینما اور جوئے کے اڈے تعمیر کیے جا سکتے ہیں وہاں مزارات کیوں نہیں ہو سکتے، اس سے سعودی حکمرانوں کی آل رسول سے دشمنی واضح ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • سنکگران فیسٹیول؛ تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی کل سے دو روز کیلئے بند رہے گا
  • کمبوڈیا میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کا آغاز
  • اوساکا ورلڈ ایکسپو 2025 میں چائنا پویلین کا باضابطہ افتتاح
  • چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے “آئیڈیاز کی طاقت چین اور آسیان” کے موضوع پر خصوصی مکالمے کانعقاد
  • فیروز خان کے عالمی منصوبوں سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
  • ملائیشیا میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کا آغاز
  • لیہ، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ ضلع لیہ کے زیراہتمام سعودی اقدامات کے خلاف مظاہرہ 
  • امریکی پاگل پن” کا مقابلہ “چائنا استحکام” کے ساتھ کر رہا ہے، چینی میڈیا
  • “امریکی پاگل پن” کا مقابلہ “چائنا استحکام” کے ساتھ کر رہا ہے، چینی میڈیا
  • چائنا میڈیا گروپ کی اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش ویتنام میں شروع