یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی اب سستی چینی نہیں ملے گی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اب یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی سستی چینی نہیں ملے گی، حکومت کی جانب سے چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا، اوپن مارکیٹ میں بھی چینی مہنگی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل ملک میں جہاں اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، وہیں اب یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب چینی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کر دیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 سے بڑھا کر 145روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں چینی مہنگی ہونے پر یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں چینی کا نیا بحران جنم لینے لگا ہے ، چینی کی ہول سیل اور پرچون کی سطح پر قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ کرشنگ سیزن میں 43 لاکھ ٹن چینی پیدا ہوئی جبکہ رواں سیزن میں3لاکھ ٹن کمی سے 40 لاکھ ٹن پیداوار متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سٹے باز رمضان المبارک سے قبل چینی کی قیمتیں بڑھانے کے لیے متحرک ہیں اور انہوں نے فروری اور مارچ کیلیے قیمتیں طے کر کے پیشگی سودے بھی کر لیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے مداخلت نہ کی تو رمضان المبارک میں چینی کی قیمتیں غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہو جائیں گی۔بتایا گیا ہے کہ کرشنگ سیزن کے باوجود چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت کے مطابق میں چینی
پڑھیں:
چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین میں تیار ہونے والی الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ ہوگئی ہے۔
ابتدائی طور پر اس گاڑی کی 2 اقسام مقامی مارکیٹ میں متعارف کی گئی ہیں جس میں لکس 430 اور فلیگ شپ 430 شامل ہیں۔
لکس 430 کی قیمت 64 لاکھ روپے جبکہ فلیگ شپ 430 کی قیمت 68 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
اس گاڑی کے فلیگ شپ 430 میں 6 اضافی سیفٹی فیچرز متعارف کیے گئے ہیں جو لکس 430 میں دستیاب نہیں ہیں۔
تاہم دونوں اقسام میں 2 ایئربیگس، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم اور ہل اسٹارٹ اسسٹ جیسے فیچرز موجود ہیں۔
پاکستان میں ان کاروں کی تقسیم چاؤلہ موٹرز کررہی ہے اور گاڑی بک کرنے کی 15 لاکھ کی ڈاؤن پیمنٹ رکھی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان