لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ جس ملک سے 1 سال میں 18 لاکھ لوگ باہر چلے جائیں وہ کیسے ترقی کر رہا ہے؟۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک کے ترقی کرنے کے دعوے پر تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ اپنے بیان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وزیرِ اعظم اپنی ترقی کی تعریف درست کر لیں، جس ملک سے 1 سال میں 18 لاکھ لوگ باہر چلے جائیں وہ کیسے ترقی کر رہا ہے؟ عالمی سطح پر ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کو حقیقی جمہوری قوتوں کی ضرورت ہے، امریکی صدر کی تقریبِ حلف برداری میں پاکستانی وزراء کی شرکت اور برتاؤ سے اندازہ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ چوری کر کے فارم 47 کی حکومت بنانے والے ہی مذاکرات سے گریز کرتے ہیں، مذاکرات کے شروع سے ہی حکومت کا رویہ منافقانہ تھا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک ملاقات کروانے کے لیے حکومت کو ہفتے لگ گئے، اس سے حکومت کی بے بسی صاف ظاہر ہوتی ہے، جب تک حقیقی نمائندگی نہ ہو ملکی معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کو حقیقی آزادی کی جدوجہد کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں، جو بھی ہمیں حقیقی آزادی کی جدوجہد سے روکتا ہے وہ ملک کا دشمن ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم کہا کہ

پڑھیں:

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارتی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے، انجینئر امیر مقام

ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سفارت خانے اور سفارتی عملے کی حفاظت بھارتی حکومت کی قانونی ذمہ داری ہے اور نقصان کا ذمہ دار بھارت ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارتی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے۔ ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سفارت خانے اور سفارتی عملے کی حفاظت بھارتی حکومت کی قانونی ذمہ داری ہے اور نقصان کا ذمہ دار بھارت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ چھپ نہیں سکتا۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کی انتہا پسندانہ بھارتی سوچ کا مظاہرہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے پاکستانی سفارتی عملے کے جذبے اور جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کو باہر سے نہیں اندر سے خطرہ ہے، علیمہ خان
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟
  • ابوظہبی میں خودکار روبوٹیکسی سروس، 2026 میں مکمل آغاز کا منصوبہ
  • سستے فون سے اچھی تصویریں کیسے لی جائیں؟ آسان ٹپس جانئے
  • نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارتی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے، انجینئر امیر مقام
  • پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے سے کتنے ارب روپے بچا کر بلوچستان کی سڑکیں بنائی جائیں گی؟
  • آنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنے والا جنوبی امریکی شخص!
  • وانا میں ایک امن کمیٹی کے دفتر کے باہر بم حملہ
  • حقیقی ترقی کے خواہاں مسلمان مساجد آباد کریں، مولانا عمران عطاری
  • رحیم یار خان: گھر کے باہر ہوائی فائرنگ سے منع کرنے پر نوجوان قتل