اپنے ایک بیان میں ایرانی ایرو سپیس یونٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج ساری دنیا یہی کہہ رہی ہے کہ فلسطین جیت گیا اور اس کے دشمن اپنا کوئی ایک ہدف بھی حاصل نہ کر سکے جبکہ اس کے مقابلے میں غزہ و فلسطین اپنے تمام مقاصد کے حصول میں کامیاب رہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلابی گارڈز کے چیف آف ایرو سپیس یونٹ جنرل "امیر علی حاجی زادہ" نے کہا کہ استقامت و ثابت قدمی فلسطینی عوام کی فتح کا سبب بنی۔ اس بار استقامتی محاذ متحد ہو کر فلسطین کی عوام کی حمایت میں سامنے آیا۔ قبل ازیں دشمن سے الگ الگ محاذوں پر ٹکراو ہوتا تھا لیکن اس بار جنگ فلسطینی علاقے میں شروع ہوئی اور یمن، عراق، شام، ایران و حزب‌ الله نے اپنی ذمے داری سمجھتے ہوئے صیہونی دشمن سے پنجہ آزمائی کی۔ جنرل امیر علی حاجی زادہ نے ان خیالات کا اظہار مختلف سفیروں اور اعلیٰ عہدیداروں کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات کے بعد کیا۔ انہوں نے صیہونیوں کے سامنے فلسطینیوں کی ثابت قدمی و مقاومت کا ذکر کیا۔

جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ فلسطینی عوام کی فتح اس بات کی نشان دہی کرتی ہے کہ اگر صحیح معنوں میں استقامت و پائیداری کا مظاہرہ کیا جائے تو کامیابی ملتی ہے۔ آج ساری دنیا یہی کہہ رہی ہے کہ فلسطین جیت گیا اور اس کے دشمن اپنا کوئی ایک ہدف بھی حاصل نہ کر سکے جب کہ اس کے مقابلے میں غزہ و فلسطین اپنے تمام مقاصد کے حصول میں کامیاب رہے جو کہ ایک بڑی کامیابی شمار ہوتی ہے۔ ایرانی ایرو سپیس یونٹ کے کمانڈر نے کہا کہ ہمیں معلوم ہونا چاہئے کہ دشمن حقائق کو مسخ کرنے یا الٹا دکھانے کی کوشش کرے گا۔ ہمارے داخلی و بیرونی دوست بھی دھوکہ کھا گئے کہ شاید ایران کمزور ہو گیا ہے لیکن ان دِنوں حقیقت ساری دنیا پر عیاں ہو چکی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امیر علی حاجی زادہ

پڑھیں:

امت میں تفرقہ پھیلانے کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، علامہ محمد حسین اکبر

بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں ادارہ منہاج الحسینؑ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ معاشرے میں مکالمہ قائم کریں تو مذہبی ہم آہنگی پیدا ہو سکتی ہے، پاکستان میں مسلمانوں سے اقلیتوں کو حقوق زیادہ دیئے گئے ہیں، دشمن چاہتا ہے کہ وطن عزیز میں بدامنی و مذہبی منافرت بڑھے، لیکن ہم یکجہتی سے اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ادارہ منہاج الحسینؑ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر نے لاہور میں وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام منعقدہ ’’بین المذاہب ہم آہنگی دورِ جدید کی ضرورت‘‘ سے خطاب کرتے کہا کہ دشمن جو ہمارے درمیان تفریق پیدا کرتا ہے اسے ناکام بنانے کی ضرورت ہے، معاشرے میں مکالمہ قائم کریں تو مذہبی ہم آہنگی پیدا ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مسلمانوں سے اقلیتوں کو حقوق زیادہ دیئے گئے ہیں، دشمن چاہتا ہے کہ وطن عزیز میں بدامنی و مذہبی منافرت بڑھے، لیکن ہم یکجہتی سے اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔

ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور سازشوں کی ناکامی کیلئے پاک افواج کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاک فوج دشمنان وطن اور دشمنان اسلام کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی ہے۔ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا کہنا تھا کہ اسلام اپنے ماننے والوں کو تربیت دیتا ہے کہ تمام انسانیت سے محبت کرو، پوری انسانیت کو تباہ اور انسانی اقدار کو روندا جا رہا ہے، انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں کی منفی سوچ سامنے آ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے انسانی حقوق کدھر ہے، انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار کیوں خاموش ہیں، بطور امت ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی مدد کریں، ان کیلئے آواز بلند کریں۔

متعلقہ مضامین

  • تاج محل کا حقیقی وارث ہونے کا دعویٰ، شہری نے سب کو حیران کر دیا
  • فلسطینی عوام یمن کے باوقار موقف کو کبھی فراموش نہیں کرینگے، ابوعبیدہ
  • ہم یمن کی قابل فخر استقامت کو نہیں بھولیں گے، ابو عبیدہ
  • ہم ریاست فلسطین کے قیام کے اپنے حق سے کبھی دستبردار نہ ہونگے، حماس
  • اسرائیل اور ترکی کے درمیان لفظی جنگ حقیقی جنگ بن سکتی ہے؟
  • امت میں تفرقہ پھیلانے کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، علامہ محمد حسین اکبر
  • ملتان سلطانز کا فلسطین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
  • ملتان سلطانز کا اپنے ہر چھکے اور وکٹ پر ایک لاکھ روپے فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان
  • فلسطین کی حمایت اب ایک سوچ بن گئی ہے، اس سوچ کو شکست نہیں دی جاسکتی، منعم ظفر
  • مدھوبالا اور مینا کماری: پکی سہیلیاں ایک دوسرے کی بدترین دشمن کیوں بن گئیں؟