تاجر برادری اپنی شکایات ہمیں بتائے‘ چغلی کی ضرورت نہیں‘ بلاول
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ تاجر برادری کو کوئی شکایت ہے تو ہمیں بتائے، کہیں اور جانے یا چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔ کراچی میں تاجر برداری کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو مجھ سے کہہ دیں، میں نے کبھی بھی کسی تاجر سے چندہ مانگا ہے نہ بھتہ مانگا ہے، میرا سیدھا سا مدعا ہے، میرے
بارے میں کوئی شکایت ہے تو سیدھی طرح بتائیں، جو بھی مسئلہ ہو آپ کھل کر بتائیں، نام لیں کہ فلاں افسر یا شخص آیا اور اس نے یہ مطالبہ کیا، ہم مسائل کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہیں اور قبول کرتے ہیں کہ کئی مسائل حل طلب ہیں، کوشش کریں گے کہ تاجروں کے مسائل حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے تاجروں سے بھتہ وصولی کا خاتمہ ہوگیا تو یہ کریڈٹ سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا ہے، آج آپ سے بھتہ لیا جاتا ہے نہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، اگر آج آپ کی فیکٹریاں اور صنعتیں چل رہی ہیں اور سب امن و سکون سے کارروبار کر رہے ہیں، تو اس میں چھوٹا سا کردار پیپلز پارٹی کا بھی ہے۔ ہم فخر کرتے ہیں کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ چل رہی ہے، بلکہ عالمی سطح پر بھی اسے سراہا گیا ہے، سندھ حکومت کے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصوبے منافع میں ہیں، یہ تمام منصوبے اپنی لاگت مکمل کرنے کے بعد اب منافع بنا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں نجی شعبے کے ساتھ مل کر سندھ کے عوام کی خدمت کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد میں 3 روزہ اوورسیز کنونشن، شرکاء کیا کہتے ہیں؟
اسلام آباد میں 3 روزہ اوورسیز کنونشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس کنونشن میں دنیا بھر سے 1500 کے قریب اوورسیز پاکستانی شریک ہیں۔ کنونشن کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔
کنونشن میں شریک ہونے والوں کا کہنا ہے کہ یہ کنونشن اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک شاندار موقع ہے کہ وہ دیگر تمام اوورسیز پاکستانیوں سے نہ صرف تعلقات قائم کریں بلکہ اپنے مسائل کو مل جل کر اجاگر کریں۔
وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کنونشن کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسا کنونشن پہلی بار ہو رہا ہے۔ یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو حکومت ریڑھ کی ہڈی سمجھتی ہے اور اسی طرح ہمارا استقبال بھی کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی تمام تر مشکلات کو حل کیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک بیٹھ کر ہمارے لیے بہت مشکل ہو جاتا ہے کہ اپنے مسائل حکومت تک پہنچائیں۔ مگر اس کنونشن کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو موقع ملا ہے کہ وہ یہاں اپنے تمام تر تحفظات کو کھل کر بیان کر سکیں۔
واضح رہے کہ کنونشن کے پہلے روز وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کا کنونشن سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ کنونشن کا مقصد سمندرپار رہنے والے پاکستانیوں کی خدمات کوسرا ہنا ہے، اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کا حل میری وزارت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے، پہلی بار ترسیلات زر 4ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد اوورسیز کنونشن چوہدری سالک حسین