کراچی (مانیترنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلیے 40 سے 50 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ تیسری پاکستان کلائمٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین نتائج کے حوالے سے پاکستان دنیا کا پانچواں ملک ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلیے
پاکستان کو اپنی ضرورت کا اس وقت صرف 1.

8 فیصد حصہ مل رہا ہے۔ شمشاد اختر نے کہا کہ کلائمٹ چینج سے نمٹنے کیلیے عالمی اداروں سے فنڈ حاصل کرنے کیلیے حکومت اقدامات کرے، موسمیاتی چیلنجز کی وجہ سے ملکی جی ڈی پی کا تناسب 3 فیصد گھٹا ہے۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں کلائمٹ فنانسنگ کو بڑھانے کیلیے گرین سکوک کا اجراء کیا گیا ہے، گرین فنانسنگ کیلیے بینکاری پروڈکٹس متعارف کرانا اچھا آپشن ہے۔ شمشاد اختر نے مزید کہا کہ سی پیک کی کامیابی کیلیے گرین انرجی پالیسی پر کام کرنا ہوگا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: موسمیاتی تبدیلیوں

پڑھیں:

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کا پاکستان آنے کا فیصلہ

رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ نے پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا۔پیرکوجسٹس سردار اعجاز اسحق خان نے کیس کی سماعت کی، نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عمر اسلم عدالت پیش نہ ہو سکے۔دوران سماعت وکیل عمران شفیق ایڈوکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کلائیو اسمتھ 4 مئی کو پاکستان آرہے ہیں۔ عدالت نے عمران شفیق ایڈووکیٹ کی کلائیو اسمتھ سے مشاورت کیلئے وقت دینے کی استدعا منظور کر لی۔وکیل عمران شفیق نے استدعا کی کہ کلائیو اسمتھ 4 مئی کو پاکستان آرہے ہیں، اگلی سماعت 6 مئی کو رکھ لیں۔عدالت نے لاء افسر اور وزارت خارجہ حکام سے استفسار کیا کہ آپ کو اگر اعتراض نہیں تو ہم چھ مئی کو سماعت رکھتے ہیں۔ لاء افسر نے جواب دیا کہ ہمیں اعتراض نہیں، سماعت 6 مئی کو رکھ لی جائے۔ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ کو فوری طور پر 2 لاکھ غیر ملکی کارکنوں کی ضرورت
  • ہیٹ ویو اور پانی کی قلت کے خطرات
  • پی ایس ایل کی نئی فرنچائز؛ پنڈی ایکسپریس!
  • ڈاکٹر خورشید احمد بھی ہم سے جدا ہو گے
  • امریکی اراکین کانگریس کا دورہ پاکستان خیرسگالی طور پر ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی
  • اسرائیل کی غزہ میں بربریت کی انتہا، شدید بمباری، 6 بھائیوں سمیت 37 فلسطینی شہید
  • سابق کرکٹرز پر تنقید: شعیب اختر نے محمد حفیظ کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا
  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کا پاکستان آنے کا فیصلہ
  • گلگت بلتستان کے کسانوں کے لیے ’آئس اسٹوپاز‘ رحمت کیسے؟
  • اسٹیبلشمنٹ سے مصالحتی کوششوں کے دوران پی ٹی آئی کا کمیٹیوں میں تبدیلیوں پر غور