تاجروں کو مسئلہ ہے تو مجھ سے بات کریں، کہیں اورچغلی نہ کریں،بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی کو وزیراعلی یا کسی وزیر یا بیورو کریسی سے شکایت ہے تو مجھ سے کرے یہ صوبہ پیپلز پارٹی کا ہے کہیں اور جاکر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ تاجروں کے مسائل حل کرسکوں، کسی کو وزیراعلی یا کسی وزیر یا بیورو کریسی سے شکایت ہے تو مجھ سے کرے یہ صوبہ پیپلز پارٹی کا ہے کہیں اور جاکر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے یہ شہر چلتا تھا وہ تاریخ کا حصہ ہے اب تاجروں سے بھتہ نہیں مانگا جارہا اب آپ کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں، اب زبردستی صنعت بند نہیں ہوتی، مزدوروں کو زبردستی جلسے میں نہیں لایا جاتا تو اس میں ہمارا بھی کردار ہے، بلاول نے کہا کہ کیا میں نے کبھی آپ کو تنگ کیا؟ میں کیوں چاہوں گا کہ میرے نام پر اور حکومت کے نام پر آپ کو کوئی تنگ کرے۔بلاول نے کہا کہ سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبے منافع میں ہیں، یہاں اسلام آباد میں فیصلے کیے جاتے ہیں ٹیرف سیٹ کیے جاتے ہیں ہم سے مشورے کے بغیر پالیسیاں بنائی جاتی ہیں اور نقصان سب اٹھاتے ہیں جتنا سعودی عرب کے پاس تیل ہے اتنا سندھ کے پاس کوئلہ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی دیں اور سستی بجلی دیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ ہم نے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ ختم کردی آپ مجھے سندھ یا کوئی ایک شہر بتادیں جہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی، وفاق کے رویے کے سبب سندھ حکومت بجلی کے اپنے منصوبوں کی جانب بڑھ رہی ہے ہم جو منصوبے شروع کرنے جارہے ہیں ہمیں اس کے لیے اسلام آباد سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی ہیں اور
پڑھیں:
بلاول بھٹو کا امریکی صدر کیساتھ ناشتے کا پلان کینسل ہو گیا
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) بلاول بھٹو کا امریکی صدر کیساتھ ناشتے کا پلان کینسل ہو گیا، طیارے پر سوار ہونے کے بعد امریکا جانے کا پلان کینسل ہونے پر بلاول بھٹو کراچی ائیرپورٹ سے واپس چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو امریکا روانگی کیلئے منگل کی شب کو اپنے سیکورٹی سٹاف کے ہمراہ کراچی ائیرپورٹ پہنچے۔ بلاول بھٹو کو بذریعہ دبئی امریکا کیلئے روانہ ہونا تھا، چئیرمین پیپلز پارٹی دبئی جانے والے طیارے پر اپنے سیکورٹی سٹاف کے ہمراہ سوار ہوئے، تاہم پھر اچانک بلاول بھٹو اپنے طیارے سے اتر کر بلاول ہاوس کیلئے واپس روانہ ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو نے امریکا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ناشتے کے جس پروگرام میں شرکت کرنا تھی، تاہم اچانک ان کا یہ پلان منسوخ ہو گیا، اسی باعث چئیرمین پیپلز پارٹی اب امریکا کیلئے روانہ نہیں ہوں گے۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ دعوٰی بھی کیا گیا تھا کہ بلاول بھٹو کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت ملی ہے، تاہم چئیرمین پیپلز پارٹی تب بھی امریکا کیلئے روانہ نہیں ہوئے تھے۔ بعد ازاں سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید کی جانب سے بتایا گیا کہ امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان سے کسی کو دعوت نہیں ملی۔ بلاول بھٹو جس دعوت نامے کا دعوٰی کر رہے ہیں، وہ دعوت نامہ نہیں ٹکٹ ہوتا ہے جو چند ڈالرز دے کر حاصل کیا جاتا ہے۔ جبکہ اس تمام معاملے کے بعد پھر 24 جنوری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کروں گا۔ تاہم اب ان کا یہ پلان بھی منسوخ ہو گیا۔