پشاور(صباح نیوز)پشاورہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں اسد قیصر کو حفاظتی ضمانت دے دی گئی۔ عدالت نے اسد قیصر کو 24 نومبر 2024 کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا سپریم کورٹ ججز کے حوالے سے بڑا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے سپریم کورٹ ججز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں 12 ججز لیے جارہے ہیں، ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ عدالتوں میں اپنی پسند کے لوگ رکھے جائیں، سب کچھ اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان تحریک انصاف کو اور نہ عمران خان کو انصاف مل سکے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں 12 ججز لیے جارہے ہیں، ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ عدالتوں میں اپنی پسند کے لوگ رکھے جائیں۔شبلی فراز نے مزید کہا کہ ایسا اس لیے کیا جارہا ہے تاکہ نہ پاکستان تحریک انصاف اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو انصاف مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے رہنماؤں کو ہدایات دی گئی ہیں، القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک خاص ایجنڈے کے تحت سزائیں دی جارہی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم ہونے اور پارٹی کے مطالبات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بننے سے سچ سامنے آ جاتا اور ان کی حکومت ایک دن نہ چلتی، حکومت کمیشن بنانے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔

گزشتہ روز اسمبلی سے ترمیمی بل پاس ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ کے خلاف ہم نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا، پیکا ایکٹ سچ کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔

متعلقہ مضامین

  • موٹرویز حفاظتی باڑ پر تحقیقاتی کمیٹی 10 دن میں رپورٹ دے گی: عبدالعلیم خان 
  • پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا سپریم کورٹ ججز کے حوالے سے بڑا دعویٰ
  • ہم نے مطالبات پر غور کرنے کی ضمانت دی تھی،عرفان صدیقی
  • سپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات بچانے کی کوشش، اسد قیصر سے ٹیلیفونک رابطہ
  • سپیکر ایاز صادق کی مذاکرات کو بچانے کی ایک اور کوشش، اسد قیصر سے ٹیلیفونک رابطہ
  • پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کو ضمانت دیدی، گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • پی ٹی آئی کے 19کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور
  • جے یو آئی رہنما قاضی ظہور احمد کو پشاور میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا 
  • 24 نومبر ڈی چوک احتجاج: پی ٹی آئی کے 19 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور