کراچی(اسٹاف رپورٹر)بانی رکن و سابق صدر حریم ادب اور معروف افسانہ نگار عقیلہ اظہر کے شوہر ڈاکٹر سیداظہر علی کے انتقال پر انچارج صفحہ خواتین جسارت سنڈے
میگزین غزالہ عزیز ، ادبی کمیٹی جماعت اسلامی کراچی کی نگراں عشرت زاہد، نائبین فرح نعیم اور شہلا خضر نے ان کی رہائش گاہ جاکر اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جماعت اسلامی والوں کو اللّٰہ ہی ہدایت دے، ورنہ وہ ہدایت سے بالاتر ہیں، میئر کراچی


مرتضیٰ وہاب: فوٹو فائل

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی والوں کو اللّٰہ ہی ہدایت دے، ورنہ وہ ہدایت سے بالاتر ہیں، روز 11 بجے پریس کانفرنس کرنے آجاتے ہیں، انہیں بات کرنے کی بیماری ہے۔

کراچی میں گفتگو کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منعم ظفر کو شاید گھر والوں کو دکھانا ہوتا ہے کہ وہ کچھ نہ کچھ کر رہے ہیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اس بات پر ایم کیو ایم سے معذرت کرتا ہوں کہ میں کام کر رہا ہوں۔

کیماڑی چائنہ گیٹ پر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی تنظیم اور مقامی رہنماؤں نے مشورہ دیا کہ یہاں بہتر کنیکٹیویٹی کےلیے متبادل راستہ بنایا جائے۔

گیس آ نہیں رہی، اربوں روپے لائن پر خرچ کیوں ہو رہے ہیں: مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں بہتر طریقے اور شفافیت کے ساتھ کام ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں عام گاڑیاں ہی نہیں، ہیوی ٹریفک بھی چلتا ہے اور اب سڑک کی بحالی سے شہریوں کو سہولت میسر آئے گی۔

میئر کراچی نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی جانب سے کوئی مدد نہیں مل رہی۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ کام کے ایم سی کرے اور ٹیکس اور وسائل کے پی ٹی کے پاس ہوں۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ وفاقی وزراء کو کہیں کہ ہمارا ہاتھ بٹائیں، وفاقی حکومت کو اس شہر کےلیے اپنے خزانے کھولنے کی ضرورت ہے۔ 

مرتضیٰ وہاب نے کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے دورہ امریکا اور یورپ میں پاکستانی قوم کی مثبت نمائندگی کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پہلے امریکا جائیں گے، جہاں وہ ایک روایتی ناشتے میں شرکت کریں گے، اس کے بعد وہ آکسفورڈ یونین اور جرمنی کا بھی دورہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • میراتھن ریس رکوانے کیلیے جماعت اسلامی کے وفدکی کمشنر سے ملاقات
  • حافظ نعیم ، منعم ظفر کی سینئر صحافی محمد انور کے انتقال پر تعزیت
  • کھیل و تفریح کیلیے مناسب انتظامات عوام کا حق ہے،نصرت مسعود
  • جماعت اسلامی والوں کو اللّٰہ ہی ہدایت دے، ورنہ وہ ہدایت سے بالاتر ہیں، میئر کراچی
  • جماعت اسلامی کامقصد الیکشن نہیں اقامت دین کی جدوجہد ہے
  • خواتین کی میرا تھن ریس کا انعقادشرمناک ہے ،شکیل فہیم
  • شکار پور: بے امنی کیخلاف جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفس پر دھرنا
  • طارق مجتبیٰ کا اقلیتی برادری کے کونسلر ظفر مسیح سے اظہار تعزیت
  • حافظ نعیم الرحمن ، منعم ظفر و دیگر کی سینئر صحافی جمشید بخاری کے انتقال پرتعزیت