ہمارا مقصد تو ملک میں سیاسی استحکام لانا ہے، خرم دستگیر
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
لاہور:
رہنما مسلم لیگ (ن) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد کسی روتے ہوئے بچے کو منانا نہیں ہے، ہمارا مقصد تو اس ملک میں سیاسی استحکام لانا ہے جو کہ معاشی استحکام کو آگے بڑھانے کے لیے، ملک میں نیا روزگار پیدا کرنے کے لیے، پاکستان کے صوبوں کو قریب لانے کے لیے سود مند ثابت ہو۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس لیے ہمارے دروازے مذاکرات کے لیے ابھی بھی کھلے ہیں اور ہم چاہیں گے کہ جو بھی مسائل ہیں ان کو سیاست کے ذریعے، جمہوریت کے ذریعے اور پارلیمان کے ذریعے حل کیا جائے۔
رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا کہ میرے خیال میں حکومت گیم کھیلنا چاہتی ہے وقت گزارنا چاہتی تھی ورنہ آج بھی ان کے سامنے چانس تھا اگر انھوں نے میٹنگ بلا ہی لی تھی تو لفافے کے اندر جو کچھ تھا باہر نکال دیتے، بتا دیتے کہ لفافے میں کیا دے رہے ہیں، یہ تو ہمیں بھی سمجھ آرہی تھی۔
ہم نے تیسری میٹنگ میں جب مطالبات لکھ کر دیے تو شام کو رانا ثنااللہ اور عرفان صدیقی جو مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان ہیں انھوں نے پریس کانفرنس کردی کہ یہ مطالبات نہیں ہو سکتے جو جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ ایک بنیادی چیز جڑی ہوئی ہے یہ تاثر کہ جو موجودہ حکومتی ٹیم ہے اس کی اتھارٹی بالکل ہی کچھ نہیں ہے، یہ تاثر اب بڑا مستحکم ہو گیا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ دیکھیے کہ جو ایک ملاقات نہیں کروا سکے، اسٹیبلشمنٹ سے اتنا ریلیف نہیں لے سکے کہ مذاکرتی کمیٹی خان صاحب سے جا کر مل ہی لے۔
اس کے بعد حامد رضا کے گھر جو چھاپہ پڑا کل لاہور کے ہمارے ایم این اے کے گھر جس طریقے سے چھاپہ مارا گیا اس کے بعد طے ہوا کہ نہیں لگتا کہ یہ کمیٹی کسی طور پر اس قابل ہے کہ کچھ بھی کر سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
ہمارا موقف اور کیس مضبوط ہے، جو بھی سنے گا وہ کینالز منصوبے کو ترک کردے گا، مراد علی شاہ
سیہون(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل 2025)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارا موقف اور کیس مضبوط ہے، جو بھی سنے گا وہ کینالز منصوبے کو ترک کردے گا، کینالز کے خلاف چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری واضح بیان دے چکے ہیں کہ کینالز نہیں بنیں گی، ملک کی بہتری کیلئے سب مل کر کام کریں،سیہون میں اپنے والد عبداللہ شاہ کی برسی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کینالز معاملے پر ہم عوام کے ساتھ ہیں وزیراعظم کا ساتھ نہیں دیں گے۔ 18 اپریل کو حیدرآباد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت اپنے اس مطالبے سے دستبردار نہیں ہونگے۔سندھ کے عوام کو کبھی تنہاءنہیں چھوڑیں گے۔(جاری ہے)
ہم کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سندھ کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ اللہ تعالی مجھے بھی ہدایت دے کہ والد کے نقش قدم پر چل کر خدمت کروں۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کا بیان نہیں سنا اگر انہوں نے یہ کہا ہے کہ ہاتھ اٹھایا تو حالات خراب ہونگے تو یہ بڑی تشویش کی بات ہوگی۔ کراچی میں بدامنی ہوگی تو 80 اور 90 کی دہائی یاد کی جائے گی۔کراچی کے امن کو خراب کرنے نہیں دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت اختلافات کا شکار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی والے اپنی طرز سے ہٹیں گے ۔وہ ایسے بیان دیتے ہیں جو پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہوں۔ایک اورسوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاعظم سواتی کے مذاکرات کے کرنے کے حوالے معلوم نہیں۔ مجھے نہیں پتہ کہ پی ٹی آئی میں کس کو مینڈیٹ ہے وہ مذاکرات کرے۔مجھے نہیں لگتا نہیں کہ وہ بات چیت کریں۔کیونکہ وہ ایک بیان دیکر پھر دوسرا موقف رکھتے ہیں۔وہ اپنی کہی ہوئی بات سے خود ہی مکر جاتے ہیں۔پارٹی میں گروپ بندی صاف نظر آرہی ہے ۔پی ٹی آئی میں اختلافات سب کو نظر آرہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کینالز معاملے پر وفاقی حکومت چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔ کینالز معاملے پر جمہوری طریقے سے ہماری بات نہ مانی گئی توہم حکومت ایک منٹ میں چھوڑ دیں گے۔سازش رچا کر عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔سندھ کا ایک قطرہ کوئی نہیں لے سکتا۔انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ صدرمملکت آصف علی زرداری بھی اس منصوبے کی حمایت نہیں کر رہے تھے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی 27 دسمبر کو واضح کر دیا تھا کہ اگر نہریں بنیں تو وہ عوام کے ساتھ ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن کے کہنے پر بلیک میل نہیں ہوں گے۔