اسلام آباد( نمائندہ جسارت) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہماری ایک ہی مذاکراتی کمیٹی بنی تھی اور ایک ہی جگہ مذاکرات ہو رہے تھے جو ختم ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ اگر کہیں اور مذاکرات ہوں گے تو چھپ کر نہیں کھل کریں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم آزاد عدلیہ اور پارلیمان کے ساتھ 26 ویں ترمیم کے خلاف باقی حزب اختلاف کی جماعتوں سے ملیں گے، ہم عدالتوں میں جانے سمیت ہر قسم کی
جدوجہد اور احتجاج کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے واضح کہا ہے کہ لوگ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں، وزیراعلیٰ نے خود بانی کو کہا تھا کہ بہتر ہے پارٹی کے امور کوئی اور سنبھالے تاکہ میں گورننس پر توجہ دوں،بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ انہیں علی امین کا پیغام آیا تھا اور انہوں نے خود ملاقات میں بتایا کہ ان پر کام کا بہت زیادہ ہے ان کی نیند پوری نہیں ہو رہی لہٰذا ان کی مرضی سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔علاوہ ازیں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کا اعلان کردے گی تو مذاکرات کے لیے بیٹھ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ حکومت چاہتی ہے کہ یہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں،اصل سوال یہ ہے کہ مذاکرات کے فیصلے کون کرے گا؟

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی کر لیا، اعظم سواتی

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی کر لیا ہے۔

اگر ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو اس کا واحد حل مذاکرات ہیں، انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے ہم نے راضی کیا ہے۔

لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو بڑی سود مند ثابت ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ برف پگھلی ہے یا نہیں، کچھ کہہ نہیں سکتا، یہ ملک سب کا سانجھا ہے اور مذاکرات ہی راستہ ہے، اس ملک سے ہماری نسلوں کی تقدیر جڑی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی کر لیا، اعظم سواتی
  • پی ٹی آئی میں گروپنگ نہیں البتہ اختلاف رائے ضرور ہے، بیرسٹر گوہر
  • امریکی وفد سے ملاقات کے حوالے سے میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا، بیرسٹر گوہر
  • اگر اسٹیبلشمنٹ رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے ، بیرسٹر گوہر
  • اسٹیبلشمنٹ رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے، بیرسٹر گوہر
  • اگر امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ ملتا تو ضرور جاتا، چیئر مین پی ٹی آئی
  • امریکی وفد سے ملاقات نہ کرنے پر پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کی بیرسٹر گوہر پر تنقید
  • امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات، شبلی فراز کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر کو نہ بلانے پر تنقید
  • امریکی وفد سے ملاقات کیلئے نہ تو رابطہ ہوا نہ کارڈ آیا، بیرسٹر گوہر
  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ہر کال پر لبیک کہیں گے،عمر ایوب