Jasarat News:
2025-04-15@09:30:38 GMT

ضلع کرم کے لیے 11ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان روانہ

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

پشاور (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اقوامِ متحدہ کے اداروں کے تعاون سے ضلع کرم کے لیے 11 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان روانہ کردیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امدادی سامان اقوام متحدہ اداروں بشمول یونیسیف، یو این ایچ سی آر اور آئی او ایم کی طرف سے فراہم کیا گیا ہے ۔ امدادی سامان میں حفظان صحت اور خواتین کیلیے ضروری سامان پر مشتمل کٹس، ایمرجنسی کٹس، کچن سیٹ،
کمبل، بستر، جیری کین اور ترپال شامل ہیں۔ امدادی اشیا کی تقسیم پاک فوج، سول انتظامیہ اور اقوام متحدہ کے اداروں کے نمائندگان کی جانب سے مشترکہ طور پر کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

یوکرینی شہر سومی پر روسی حملے اور بچوں سمیت شہریوں کی ہلاکت کی مذمت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ نے یوکرین کے شہر سومی پر روس کے میزائل حملے کی مذمت کی ہے جس میں دو بچوں سمیت 34 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

مسیحی مذہبی تہوار پام سنڈے کے موقع پر شہر کے مرکز میں کیے گئے اس حملے میں ایک مصروف سڑک کو نشانہ بنایا گیا جس میں رہائشی عمارتیں، ایک تعلیمی ادارہ اور شہریوں کی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

Tweet URL

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اس حملے کو انتہائی تشویشناک اور ہولناک قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے، پام سنڈے کے دن اور مسیحیوں کے مقدس ہفتے کے آغاز پر کیا جانے والا یہ حملہ حالیہ ہفتوں کے دوران یوکرین کے شہروں اور قصبوں پر کیے جانے والے ایسے ہی حملوں کا تسلسل ہے۔پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ

انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قانون کے تحت ممنوع ہیں اور انہیں فوری بند ہونا چاہیے۔

انہوں نے یوکرین میں پائیدار جنگ بندی کے مطالبے کو دہراتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اقوام متحدہ منصفانہ، پائیدار اور جامع امن کے لیے ایسی کوششوں کی حمایت کرتا ہے جن میں اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی مطابقت سے ملکی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھا جائے۔

یوم امن پر تشدد

یوکرین کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار میتھائس شمالے نے سومی شہر پر کیے جانے والے اس حملے کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امدادی برادری اور ملک میں اقوام متحدہ کی ٹیم کی جانب سے اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پام سنڈے امن و عبادت کا موقع ہے لیکن سومی کے لوگوں کو اس دن تشدد، دہشت اور نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

میتھائس شمالے نے واضح کیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملے کی سختی سے ممانعت ہے۔ یہ قوانین انسانی زندگی اور وقار کو تحفظ دینے کے لیے بنائے گئے ہیں اور ان کا ہر طرح کے حالات میں احترام کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خواتین پر مشتمل پہلی خلائی پرواز، گلوکارہ کیٹی پیری سمیت 6 خواتین نے تاریخ رقم کردی
  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنر ل مقبوضہ کشمیر میں فوری مداخلت کریں، محمود ساغر
  • یوکرینی شہر سومی پر روسی حملے اور بچوں سمیت شہریوں کی ہلاکت کی مذمت
  • اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کیلئے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی
  • اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کے لیے 2 روزہ کانفرنس کل سے اسلام آباد میں ہوگی
  • اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کیلئے 2روزہ کانفرنس کل سے اسلام آباد میں ہوگی
  • اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کے لیے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی
  • غزہ میں اسرائیلی محاصرے سے قیامت خیز قحط: 60 ہزار بچے فاقہ کشی کا شکار
  • طالبان کے اخلاقی قوانین یا انسانی حقوق کی پامالی؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری
  • غزہ میں پانچ سال سے کم عمر 60 ہزار سے زائد بچوں میں غذائی قلت کا شکار