Jasarat News:
2025-04-17@15:01:06 GMT

شعبان المعظم کا چاندکلنظر آنے کاامکان ہے

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT


اسلام آباد(صباح نیوز)شعبان کے چاند کی پیدائش29جنوری کو رات 5بج کر 36منٹ پر ہو جائے گی، شعبان کا چاند (کل) جمعرات 30 جنوری کونظر آنے کاامکان ہے۔ سپارکو کے مطابق نئے چاند کی پیدائش29 جنوری 2025ء کو 17:36پاکستان
اسٹینڈرڈ ٹائم ہوگی۔ نئے چاند کی عمر سورج غروب کے وقت 30جنوری 2025ء کو تقریباً 25گھنٹے ہوگی۔ نئے چاند کو آنکھ سے دیکھنے کے امکانات صاف موسم کی صورت میں بہت زیادہ ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، بات چیت سود مند ہوگی، اعظم سواتی

پاکستان تحریک اںصاف کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، جب بھی نات چیت شروع ہوگی تو سود مند ہوگی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ملک اور ملک کی نسلوں کی فکر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہ ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو بہت سود مند ہوگی۔

اعظم خان سواتی نے کہا کہ یہ ملک سب کا سانجھا ہے، اس سے ہماری نسلوں کی تقدیر جڑی ہوئی ہے، اب پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی سے محبت کرتا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس سمیت چار جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت پیش نہ کیا اور مؤقف اپنایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے، ملزمان کی ضمانتیں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔

جج نے پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ وہ ریکارڈ کب آئے گا، پراسکیوٹر نے جواب دیا کہ ریکارڈ جلد جائے گا جج اے ٹی سی نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کیا جائے، عدالت اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 13 مئی تک توسیع کردی

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ دفعہ 144 کے تحت دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد
  • لکس اسٹائل ایوارڈز 2025ء منسوخ، وجہ کیا بنی؟
  • پاکستان کی ترقی بلوچستان سے شروع ہوگی، سرفراز بگٹی
  • ڈان 3 سے کیارہ اڈوانی آؤٹ، اب کونسی اداکارہ ہیروئن ہوگی؟
  • عالمی انسداد منشیات کانفرنس آج ہوگی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، 12 گواہان کو عدالت نے طلب کر رکھا ہے
  • عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، بات چیت سود مند ہوگی، اعظم سواتی 
  • عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، بات چیت سود مند ہوگی، اعظم سواتی
  • خیبر پختونخوا: مجوزہ مائنز اینڈ منرلز بل 2025ء کا وائٹ پیپر جاری
  • کامیڈی فلم ’کھچڑی 3‘ کا اعلان، کب ریلیز ہوگی؟