لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اپنی چھت‘ اپنا گھر پروگرام کے حوالے سے خصوصی اجلاس میں پراجیکٹس پر پیش رفت کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پنجاب میں بے گھر شہریوں کو مفت پلاٹ دینے کی سکیم کا جائزہ، سفارشات اور تجاویز پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں 3 اور 5مرلے کی سرکاری ہاؤسنگ سکیموں کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں عوام کو فری پلاٹ دینے کے لئے ٹی او آرز طے کرنے کے لئے 8رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 22اضلاع میں 35سرکاری ہاؤسنگ سکیموں میں 2807 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ  نے 7اضلاع میں 9 سرکاری ہاؤسنگ سکیموں میں 1119پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کے عمل کو تیز کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت گھروں کی تعمیر کا ہدف پورا کرنے کا حکم دیا اور فروری تک صوبے بھر میں 20ہزار گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ  نے اس موقع پر واضح کر دیا کہ سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 9015 مکانوں کی تعمیر کے لئے 8 ارب 20کروڑ روپے کے قرضے جاری کر دیئے گئے۔ 2050 افراد کو مکانات کی تعمیرات کیلئے قرض کی دوسری قسط بھی مل گئی۔ اپنی چھت……اپنا گھر پروگرام کے تحت 4841 گھر زیر تکمیل ہیں۔ اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر وزٹ کرنے والے شہریوں کی تعداد 7لاکھ 28ہزار سے بڑھ گئی۔ تقریباً 4لاکھ سے زائد درخواستیں مکمل دستاویزات کے ساتھ آگئیں۔ 74 ہزار سے زائد ڈرافٹ ایپلی کیشن بھی  پورٹل میں جمع کرا دی گئیں جبکہ ان کے ساتھ درکار دستاویزات جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گھروں کی تعمیر وزیر اعلی اپنی چھت اپنا گھر

پڑھیں:

مریم نواز سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات


وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر مارٹن رائزر کی زیر قیادت اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔

مریم نواز نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب کلین ایئر پروگرام شروع کر رہے ہیں، اس پروگرام کے تحت الیکٹرک بسیں، رکشہ اور بائیکس متعارف کروائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چین کے بی جی آئی گروپ کے چیئرمین وانگ جیان کی بھی  ملاقات ہوئی، جس میں نواز شریف کینسر اسپتال میں جین سیکوینسنگ یونٹ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کینسر تشخیص اور علاج کیلئے سرکاری اسپتال بھی بنایا جائے گا۔

چینی وفد نے بہاولپور میں چاول اور مکئی کی کاشت کیلئے پائلٹ پروجیکٹ کی پیشکش بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی شہزادہ محمد بن فہد انتقال کرگئے‘ مریم نواز کا اظہارافسوس
  • سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے:وزیراعلیٰ پنجاب
  • پنجاب حکومت بےگھر افراد کو مفت پلاٹ دےگی
  • فری پلاٹس ؟؟؟عوام کے لیےبڑی خبر آگئی
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کو مفت پلاٹ دینے کیلیے 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فروری میں صوبہ بھر میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کر دیا
  • مریم نواز کی پنجاب میں سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف پورا کرنے کی ہدایت
  • مریم نواز کا فروری میں صوبہ بھر میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف
  • مریم نواز سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات