ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے سوشل میڈیا کو گالی دے کر منافق قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
لاہور:
پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر المعروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے سوشل میڈیا کمیونٹی اور کانٹینٹ کریئٹرز کو منافق قرار دے دیا۔
کنول آفتاب نے رجب بٹ کی گرفتاری کے معاملے پر اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر منافق لوگوں کی بھرمار ہے جو ساتھ دینے کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن کبھی مشکل وقت میں کھڑے نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ رجب بٹ کے معاملے پر جب سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی تو لاکھوں لوگوں میں سے صرف دو فیصد یعنی چند نے اُس اسٹوری کو شیئر کیا جبکہ باقی منافقین خاموش رہے اور مزے لیتے رہے۔
کنول کے مطابق لوگ فون کر کے ہمدردی اور اپنے تعاون کا اظہار کررہے تھے مگر وہ لوگ سب سے بڑے منافق ہیں جو مشکل وقت میں کبھی نہیں کھڑے ہوتے۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ ہر شعبے میں جب مشکل وقت آتا ہے تو سب ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں مگر سوشل میڈیا اس قدر گھٹیا دنیا ہے کہ یہاں کے لوگوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ الٹا مزے لیتے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سوشل میڈیا
پڑھیں:
اداکار سمیع خان کا سوشل میڈیا پر منفی رجحانات پر اظہارِ تشویش
پاکستانی ٹیلی ویژن کے مایہ ناز اداکار سمیع خان نے اپنے نئے ڈرامہ ’’شکوہ‘‘ کی تشہیر کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین سے ایک اہم شکوہ بھی کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کسی بھی معاشرے کی سوچ کا عکس ہوتا ہے اور یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ لوگ کس انداز میں سوچتے اور ردعمل دیتے ہیں نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران سمیع خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کا رجحان اب اس طرف بڑھ چکا ہے جہاں صرف منفی چیزیں ہی وائرل ہوتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف تبصروں کی بات نہیں کر رہے بلکہ وائرل ویڈیوز میں بھی زیادہ تر مواد منفی پہلوؤں پر مشتمل ہوتا ہے اداکار نے کہا کہ ہمیں بطور قوم مثبت مواد کو فروغ دینے کا عزم کرنا ہوگا کیونکہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ معاشرہ بہتر ہو تو ہمیں سوشل میڈیا پر بھی مثبت پیغامات اور سوچ کو عام کرنا ہوگا سمیع خان جو ’’بشر مومن‘‘ ’’عشق زہے نصیب‘‘ ’’دھانی‘‘ اور ’’دنیاپور‘‘ جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کو متاثر کر چکے ہیں اب ایک نئے پروجیکٹ ’’شکوہ‘‘ کے ذریعے دوبارہ مداحوں کے دل جیتنے کو تیار ہیں تاہم اس بار انہوں نے اپنی اداکاری سے زیادہ معاشرتی رویوں پر سوال اٹھا کر ناظرین کو ایک نیا سوچنے کا زاویہ بھی فراہم کیا ہے