صکوک کا پائیدار معاشی ترقی میں اہم کردار ہے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر) البرکہ فورم برائے اسلامی معیشت نے اسلامی چیمبر آف کامرس اینڈ ڈیولپمنٹ (ICCD) کے اشتراک اور البرکہ بینک پاکستان کی پلاٹینم شراکت داری کے ساتھ، “پائیدار ترقی کے لیے صکوک: بین الاقوامی بہترین طریقے” کے موضوع پر چوتھی البرکہ فورم ریجنل کانفرنس 28 جنوری 2024 کو میریٹ ہوٹل، کراچی میں کامیابی سے منعقد کی۔ یہ اہم ایونٹ اسلامی مالیات، بالخصوص صکوک کے پائیدار معاشی ترقی میں اہم کردار کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔کانفرنس میں معزز مقررین نے شرکت کی، جن میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر جناب سلیم اللہ، پاکستان سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین محترم عاکف سعید، اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جناب جسٹس سید منصور علی شاہ سمیت دیگر اہم مالیاتی و ترقیاتی شخصیات شامل تھیں۔ ان ماہرین نے صکوک کو پائیدار ترقیاتی منصوبوں کی مالی معاونت کے ایک مضبوط ذریعے کے طور پر استعمال کرنے پر قیمتی بصیرت فراہم کی۔جناب احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات، اور جناب ظفر مسعود، چیئرمین پاکستان بینکس ایسوسی ایشن، مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے ویڈیو پیغامات کے ذریعے اپنا کلیدی خطاب پیش کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہماری منزل تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہے، شہباز شریف
لندن(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری منزل تیزی سےترقی کرتا پاکستان ہے، بیلاروس میں زراعت سمیت مختلف امور پربات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے ایون فیلڈ پہنچ گئے۔ لندن پہچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیلاروس کا دورہ نہایت ہی کامیاب رہا، اپنے دورے کے دوران وہاں کی فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ معدنیات کے حوالے سے مشینری بھی بیلا روس میں بنتی ہے،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو معدنیات کےاخزانے سے نوازا ہے، وہاں کی زراعت کی مہارت سے ہم بھی فائدہ اٹھائیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بیلاروس زراعت کے حوالے سے خصوصی تعاون کرے گا، دورے کے دوران وہاں مختلف شعبوں کے افراد سے ہماری سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو بیلا روس میں روزگار ملے گا، میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک وقوم کی خدمت کررہا ہوں ، تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہماری منزل ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکومت دہشت گردوں کے لگام دے، دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ ہو رہی ہیں،انہوں نے کہ افغانستان پرمنحصرہےکہ ہمسائےکی طرح رہناہےیاتنازعات کےساتھ؟
مزیدپڑھیں:میچ کے دوران محمد عامر نے قریب آکر کیا کہا تھا؟ صائم ایوب نے بتا دیا