کراچی (اسپورٹس رپورٹر)چمپئنزٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کرنے والی ویب سائٹ پر زیادہ ٹریفک کی وجہ سے اس کے سرورز بیٹھ گئے۔چمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جاری ہے اور کرکٹ فینز کی ٹکٹوں کی خریداری میں غیر معمولی دلچسپی دکھائی دے رہی ہے۔تاہم شائقین کرکٹ کو ٹکٹوں کی خریداری میں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹکٹوں کی

پڑھیں:

عوام ٹھیلوں سے خریداری بند کریں تاکہ انکروچمنٹ کا خاتمہ ہو، مرتضیٰ وہاب

کراچی:

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ٹھیلوں سے خریداری کرنا بند کردیں تاکہ انکروچمنٹ کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری (کاٹی) میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ انکرچمنٹ کے خاتمے کیلیے اقدامات کررہے ہیں مگر سافٹ انکروچمنٹ ہٹتی ہیں پھر لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک عوام ساتھ نہیں دیں گے اُس وقت تک انکروچمنٹ کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔ پتھارے اور ٹھیلے بھی انکروچمنٹ ہیں جن کے خاتمے کیلیے ضروری ہے کہ اُن کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

میئر کراچی نے کہا کہ عوام ٹھیلوں سے خریداری بند کریں دکان والے ٹیکس دیتے ہیں ان سے خریداری یقینی بنائیں تاکہ پتھارے والوں کی حوصلہ شکنی ہو۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کے فور کے 2 حصے ہیں، ایک وفاق واپڈا کے ساتھ بنارہا ہے، چلیا کے مقام تک پانی آئے گا، اس کے بعد سندھ حکومت آگمینٹیشن پلان کے تحت لوگوں تک پانی پہنچائے۔

انہوں نے بتایا کہ پانی کی ری سائیلنگ پر کام کر رہے ہیں، 35 ایم جی ڈی میٹھا پانی ہم محفوظ کریں گے اور پھر اُس پانی کو اسپتالوں، مساجد میں فراہم کیا جائے گا۔

میئر کراچی نے کہا کہ واٹر بورڈ کو بہتر بنانے کے لئے کچھ تبدیلیاں کی ہیں اسی کے ساتھ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں واٹر کارپوریشن میں بہتری دیکھیں گے، ہم مل کر اس شہر کی خدمت کریں گے۔

انہوں نے صنعت کاروں کی طرف سے اقدامات سراہنے اور شکایات نہ کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل صنعتی زون میں جب آمد ہوتی تھی تو شکایات کا انبار ہوتا تھا، آج یہ سلسلہ ختم ہوا جس کی وجہ آپس میں اچھا تعاون ہے۔

صنعت کاروں کو میئر نے بتایا کہ 30 اپریل تک شاہراہ بھٹو دوسرا فیز کھول دیا جائیگا اس کے بعد تیس دسمبر تک تیسرا فیز کاٹھور تک مکمل ہوجائے گا، یہ راستہ کھلنے سے عوام کا ٹریفک جام کا مسئلہ کافی حد تک حل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو وعدے بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے عوام سے کیے وہ پورے ہو رہے ہیں۔

میئر نے بتایا کہ قائد آباد سے پورٹ قاسم جانے والے راستے کے لئے 7 ارب روپے وفاقی حکومت سے مانگے ہیں، جام صادق فلائی اوور پر تیزی سے کام چل رہا ہے، جام صادق کا 8 لین کا برج 14 اگست تک مکمل کر لیا جائے گا۔

مرتضی وہاب نے بتایا کہ کورنگی کراسنگ کا برج 30 اگست تک مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد بہت آسانی ہوگی اور بارش میں آمد و رفت بھی ممکن ہوسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ مرغی خانے کا برج کی بھی ازسر نو تعمیر جاری ہے، 4 لین کا نیا برج پہلے بنایا جائے گا، پھر اس برج کا پرانا فلائی اوور کو بھی تعمیر کریں گے، کے ڈی اے کے تحت ترقیاتی اسکیمیوں پر بھی کام ہو رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • 11سے 17 سال کے 48فیصد بچے اپنی آن لائن ایکٹیویٹی والدین سے چھپاتے ہیں: سروے
  • نہروں کے معاملے پر پنجاب و سندھ کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے: ملک محمد احمد خان
  • لیسکو کی ریکوری ٹیم پر نادہندہ صارفین کا دھاوا، لائن مین چھری کے وار سے زخمی
  • چین کا ایئر لائن کمپنیوں کو بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم
  • چین کا امریکی بوئنگ طیاروں کی خریداری پر پابندی کا اعلان
  • تجارتی جنگ میں چین کا امریکا پر وار، اپنی ایئرلائنز کو بوئنگ سے جہازوں کی ڈلیوری روکنے کا حکم
  • عوام ٹھیلوں سے خریداری بند کریں تاکہ انکروچمنٹ کا خاتمہ ہو، مرتضیٰ وہاب
  • عازمین حج کا روانگی شیڈول؛ بلیو ائیر لائن 68 پروازیں آپریٹ کرے گی
  • انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی خریداری پر میٹا کے خلاف مقدمہ، مارک زکر برگ عدالت میں پیش
  • ایس ایچ کو افسران کو غلط پوزیشن بتانا مہنگا پڑ گیا