Jasarat News:
2025-01-30@06:50:07 GMT

کریم آباد میں بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیر آباد میں شہریوں نے کم عمر لڑکے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود فرنٹیئر کالونی نورانی محلے میں بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی، مبینہ اغوا کار کو شہریوں نے پکڑ کر 6 سالہ بچے اویس ولد امین تاج کوبازیاب کروالیا۔شہریوں نے مبینہ اغوا کار کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔شہری کا کہنا ہے کہ اغوا کار جنت گل ولد محمد صدیق نے بچے کو بریانی کھلانے کے بہانے اغوا کی کوشش کی تھی۔پولیس کا بتانا ہے کہ مبینہ اغوا کار کو تھانے منتقل کرکے تفتیش کررہے ہیں۔ ادھر زمان ٹائون تھانے کی پویس نے کورنگی 51سی سے دیگر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم ریحان ولد حفیظ الرحمن کو گرفتار کر لیا ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اغوا کار کی کوشش

پڑھیں:

گداگری اور جعل سازی میں ملوث خاتون سمیت 2 مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

ائیرپورٹ سیکورٹی فورس(اے ایس ایف) نے گداگری اور جعلسازی میں ملوث خاتون سمیت 2 مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی اور گداگری میں ملوث خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت صحت خاتون اور احسان کے نام سے ہوئی۔

اے ایس ایف کے مطابق ملزمہ صحت خاتون وزٹ ویزے پر بحرین جا رہی تھی۔ ملزمہ بیرون ملک گداگری میں ملوث ہے اور اس کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا۔ ریکارڈ کے مطابق صحت خاتون سعودی عرب اور قطر میں گداگری میں ملوث رہی ہے۔ اس سے قبل ملزمہ کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ ملزمہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے خدا بخش نامی ایجنٹ سے سعودی عرب جانے کے لیے رابطہ کیا تھا اور 2 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے تھے۔  

ترجمان اے ایس ایف نے مزید کہا کہ ملزم احسان سینیگال سے پاکستان پہنچا تھا۔ امیگریشن کلیرینس کے دوران ملزم کی دستاویزات مشکوک پائی گئیں۔ ملزم کے پاسپورٹ پر اٹلی کی امیگریشن کی جعلی اسٹیمپ بھی لگی ہوئی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے شیخوپورہ کے رہائشی انصر نامی ایجنٹ کے ذریعے سفری دستاویزات کا بندوبست کیا۔ ملزم نے البانیہ جانے کے لیے ایجنٹ کے ساتھ 30 لاکھ روپے میں معاملات طے کیے جس میں سے 10 لاکھ روپے ابتدائی طور ایجنٹ کو ادا کیے گئے۔ مذکورہ رقم کے عوض ایجنٹ نے مسافر کو یورپ بھجوانا تھا

ملزم نے انکشاف کیا کہ ایجنٹ نے جعلی امیگریشن اسٹیمپ اس کے پاسپورٹ پر لگائی۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ سے6700موبائل سمز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • روسی فوج نے ایٹمی بجلی گھر پر حملے کی یوکرینی کوشش ناکام بنادی
  • گلبرگ بلاک 12 سے 13سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا
  • ملتان: 6700 غیرملکی سمز پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
  • پیپلز پارٹی عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی، علی خورشیدی
  • کراچی سے 12 سالہ بچی اغوا، والد کا پڑوسی اور تین ساتھیوں پر الزام
  • قلعہ عبداللہ میں چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، 5 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی، 5 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید
  • گداگری اور جعل سازی میں ملوث خاتون سمیت 2 مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام