صارم قتل کیس‘ملزمان کے ڈی این اے میچنگ میں مشکلات
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی میں 7سالہ صارم کے قتل میں ملوث ملزمان کے ڈی این اے میچنگ میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ نارتھ کراچی میں 7سالہ صارم کی لاش پانی میں ڈوبے رہنے کے وجہ سے خراب ہوگئی تھی اور لاش سے لیا جانے والا ڈی این اے بھی خراب ہوگیا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ ڈی این اے خراب ہونے کی وجہ سے میچنگ میں مشکلات کا سامناہے، اب تک قاتل کے پکڑے نہ جانے کی اہم وجہ بھی ڈی این اے کا میچ نہ ہونا ہے۔ ڈی این اے بہتر کرنے کیلیے خصوصی ماہرین کی خدمات لینے پر غور کررہے ہیں۔حکام نے مزید بتایا کہ ڈی این اے کے علاوہ دیگر ٹیکنیکل شواہدپرکام تیزکردیاگیاہے اور ہیومن انٹیلی جنس سمیت دیگر طریقوں سے کوشش جاری ہے۔گذشتہ روز بھی ایس ایس پی سینٹرل نارتھ کراچی میں صارم کے گھر گئے تھے ، اورجائے وقوع کا ایک بار پھر دورہ کیا تھا۔ اہل خانہ سے ملاقات کی اور کیس کی پیش رفت سے آگاہ کیا، حکام نے بتایا تھا کہ صارم کیس میں تفتیش کے دوران اہم شواہد ملے ہیں، جلد ملزم کوگرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جا ئے گی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈی این اے
پڑھیں:
پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات
پاکستان سمیت مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صارفین کو واٹس ایپ میسج بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پاکستان میں صارفین کو واٹس ایپ کی سروس میں تعطل اور تاخیر کا سامنا ہے، واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہو رہا ہے۔
واٹس ایپ گروپ میں پیغامات، تصاویر یا ویڈیوز بھیجنے میں مشکلات آرہی ہیں۔