پیکا ایکٹ میں ترمیم کی شدید مذمت کرتے ہیں‘کراچی بار
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی شدید مذمت کی ہے۔ کراچی بار نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ کراچی بار ایسوسی ایشن آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ،پیکا ایکٹ میں اس طرح کی ڈریکونینن ترمیم آزادی اظہار رائے اور عدلیہ کی آزادی پر قدغن لگانا ہے ،پیکا ایکٹ میں ترمیم آزادی اظہار رائے کا آئین پاکستان آرٹیکل 19 اے دیے گئے حق کو چھیننا ہے ، آزادی اظہار رائے جمہوریت کی بقاء اور احتساب کے عمل کے لیے لازم ہے ، پیکا ایکٹ میں ترمیم چھبیسویں آئینی ترمیم کا تسلسل ہے ، دونوں ترامیم کے وقت اسٹیک ہولڈرز ،سول سوسائٹی ،وکلاکو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے ، اس طرح کے اقدامات کا مقصد اداروں کو کمزور کرنا ہے ،کراچی بار ایسوسی ایشن ایسے غیر آئینی اقدامات کو مسترد کرتی ہے ،آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا ہی عوام کے حقوق کا تحفظ کرسکتی ہے ،اس طرح کے اقدامات کا مقصد جمہوری روایات کو کمزور کرنا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیکا ایکٹ میں ترمیم کراچی بار
پڑھیں:
کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں شدید گرمی
کراچی:کراچی سمیت سندھ کے کئی دیہی اضلاع شدید گرمی اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جاری ہیٹ ویو کے باعث آج بھی شہریوں کو انتہائی گرم موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
کراچی میں بھی بدھ تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔